ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
|
رہی کہ اس وقت بھی تہجد پڑھتا تھا چاہے بارش ہو رعد ہو برق ہو سب کچھ ہو مگر تہجد قضا نہ ہو کرتا تھا ـ وعظ سننے کا شوق تھا ـ وعظ کہنے کا شوق تھا یہ سب بزرگوں کی صحبت کا اثر تھا ـ طریق میں غیر مقصود چیزوں کی تفصیل ( ملفوظ 34 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کام کرنا چاہیے اس غم میں نہ پڑنا چاہیۓ کہ میرے اندر شوق نہیں خوف نہیں کیفیات نہیں لزات نہیں انوار نہیں یہ سب چیزیں غیر مقصود ہیں ہاں مقصود کی معین ہو جاتی ہے اور وہ بھی بعض کیلۓ اور بعض کی قید اس لۓ لگائ کہ بعض کو یہ چیزیں مضر بھی ہوتی ہیں اور ہر حال میں سالک جن احوال و کیفیات کے فقدان سے پریشان ہوتا ہے ـ یہ فقدان کوئ نقص نہیں بلکہ میں تو کہتا ہوں کہ بڑا کمال ہے بدون احوال و کیفیات کے بھی مقصد میں رسوخ حاصل ہو جاۓ ـ یہ بڑی نعمت ہے بڑی دولت ہے غرض بندہ کو بندہ بن کر رہنا چاہیۓ اور جس حال میں حق تعالی رکھیں اسی کو اپنے لیۓ مصلحت اور حکمت سمجھنا چاہیۓ ـ ایک ضروری بات سمجھ لینے کی یہ ہے کہ یہ چیزیں غیر اختیاری ہیں اختیاری نہیں اس لیۓ معمور بہ بھی نہیں ـ مامور بہ صرف اعمال ہیں اور ثمرہ ان کا رضاء حق ہے ـ بس یہ حقیقت ہے اس طریق کی اب اس کا عکس لوگ سمجھے ہوۓ ہیں کہ غیر مقصود کو مقصود اور مقصود کو غیر مقصود سمجھ رہے ہیں اور اس لیۓ غیر ختیاری چیزوں کے پیچھے پڑے ہوۓ ہیں اور وہ سبب ہو جاتا ہے پریشانی کا اس لیۓ میں سب سے اول اس کی کوشش کرتا ہوں کہ طالب صحیح راستے پر پڑ جاۓ اور اپنے مقصود کو سمجھ لے پھر ساری عمر کیلۓ انشا اللہ تعالی پریشانی سے نجات ہو جاتی ہے گو اس حالت میں بھی ضرور ہے کہ سالک پر اکثر حزن و غم کے پہاڑ رہتے ہیں مگر وہ اور چیز ہے ایک پریشانی ہوتی ہے گمراہی کی کہ رستہ سے بھٹکتا ہوا پھرتا ہے اور راستہ نہیں ملتا یہ پریشانی تو مقصود کے تعین سے رفع ہو جاتی ہے اور ایک پریشانی ہوتی ہے محبوب کے توارو تجلیات کی تو وہ حزن اور غم و پریشانی تو ایسی ہے کہ ہزاروں سکون اور راحتوں کو اس پر قربان کریں اس میں محب کو ہر ساعت یہی خیال رہتا ہے کہ میں محبوب کا حق ادا نہیں کر سکا پھر جس وقت یہ شبھ ہوتا ہے کہ ان کی محبت یا مطلب میں ذرا برابر بھی کمی ہے تو اس پر حزن و غم کے پہاڑ ٹوٹ پڑتے ہیں اسی کو فرماتےُ