ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
|
ہمت میں سے قوت ہوجائے گی اور چونکہ وہ اس راہ کاواقف ہے وہ تم کو اس دشواری گزار راہ سے نکال کر لیجائے گا روی سے جو دشواری ہوئی وہ بھی زائل ہوجائے گی اور ایسے شخص کی صحبت واطاعت کی سب سے زیادہ ضرورت ہے بدون راہبر اور واقف کار کے اس راہ میں قدم رکھنا ہر حال خطرہ سے خالی نہیں اسی کو فرماتے ہیں یار باید راہ راہ تنہا مرد بے قلا دزاندریں صحرا مرد ( راستہ چلنے کے لئے ساتھی کی ضروت ہے - تنہا مت جاؤ بغیر رہبر کے اس جنگل میں مت چلو ) جموریت کی نحوست ( ملفوظ 141 ) ایک صاحب نے طبی کالج کے طلباء کا ذکر کیا کہ بڑے ہی آزاد ہیں چھوٹے بڑے کی وہاں پر کوئی پرشش ہی نہیں استادوں کے ساتھ مساوات کا برتاؤ ہے فرمایاکہ اب تو چھوٹے بھی بڑوں کا اتنا ادب نہیں کرتے جتنا پہلے بڑے چھوٹوں کا ادب کرتے تھے اور آج کل نہ استاد کی پراواہ ہے نہ باپ کی نہ پیر کی عجیب گڑ بڑ پھیل رہی ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا سے خیر وبرکت اٹھتی چل جاری ہے جمہوریت جمیوریت گاتے پھرتے ہیں یہ سب اسی کی نحوست ہے کہ نہ چھوٹے چھوٹے رہے نہ بڑے بڑے رہے اور علاوہ ان یہ سب اسی نحوست ہے کہ نہ چھوٹے چھوٹے ایک کھیل ہے جو وقت شوکت ہیبت شخصیت میں ہے جہوریت میں خال بھی نہیں اور ہو بھی کیسے محکومین سمجھتے ہیں کہ آج ایک پریسیڈنٹ ہے کل بدل دیا جائے گا یہ انتخاب کی برکت اور جمہوریت کے کرشمے ہیں اس میں نہ مستتحکم انتظار ہوسکتا ہے ورنہ وزنی کام ہوسکتا ہے بخلاف شخصیت کے کہ وہ بڑی برکت کی چیز ہے مگر عجیب عقلیں ہیں تجربہ کررہے ہیں کھلی آنکھوں مشاہدہ ہورہا ہے مگر باز نہیں آتے اسی بے حسی کا کسی پاس کیا علاج اور پھر اس پر بھی بس نہیں شخصیت کو خلاف حکمت بتلاتے ہیں عجیب تماشا ہے - آمین باشر کسی امام کا مذہب نہیں ( ملفوظ 142 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ بعضے غیر مقلد بھی عجیب چیز ہیں ان کی عبادات میں بھی نیت فساد کی ہوتی ہے اللہ کے واسطے وہ بھی نہیں ہوتی - امین بالجہر بیشک سنت