ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
|
منطقع کرلیا اب پریشان پھرا کریں یہ ان تحریکات کی بدولت الحاد اور نیچریت کا بڑا برا زہریلا اثر پھیل گیا اور زیادہ تر یہ اثر اہل علم کی شرکت سے ہوا - ان لیڈروں کی تو کوئی سننے والا آدمی جان تک دے دیتا ہے اور قطعا پروا نہیں کرتا موپلوں کو دیکھ لیجئے ان لیڈروں کی بدولت ان کا کیا حشر ہوا عربی النسل قوم تھی تقریروں سے ان میں اشتعال پیدا ہوگیا لڑ بیٹھے کچلے گئے بیچارے مدتوں تک بھی نہیں سنبھل سکتے - 2 ربیع الثانی 1351 ھ مجلس بعد نماز ظہر یوم شنبہ بے فکری سے اکثر بد تمیزیوں کا صدور ( ملفوظ 305 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اگر سچے طالب اور مخلص سے کوتاہی بھی ہوجاتی ہے تو ناگواری نہیں ہوتی اور جس میںطلب واخلاس بھی نہ ہوں پھر اوپر سے ہو بے پروائی اور بے فکری تو اس کو کسیے کوئی گوارا ر کرسکتا ہے ممگر آجکل طبائع میں بہت ہی بے پرائی اور بے فکری بڑھ گئی ہے اور یہی وجی ہے کہ اکثر غلطیوں اور بد تمیزیوں کا صدور ہوتا ہے اور اس کا تحمل نہیں ہوتا - اصل کام تعلیم کا اتباع ہے ( ملفوظ 306 ) فرمایا کہ رنگون سے ایک خط آیا ہے لکھا ہے کہ ایک شخص دوسری جماعت باطلہ میں تھا اب اس نے رجوع کرلیا اور آپ کی کتابیں بھی دیکھتا ہے بہت زیادہ آپ سے عقیدت تمند ہے اس لئے اسی عریضہ کے زریعہ سے اسکو غلامی کا شرف بخشیں اور بیعت فرما کر سلسلہ میں داخل فرمادیں - یہ شخص مقدمہ جاریہ میں بھی زیادہ کوشاں ہے اور اہل حق کی طرف سے گوہ بھی ہے میں نے لکھا دیا کہ اپ کے نزدیک یہ وجوہ تعجیل بیعت کے مقتضیات ہیں اور میرے نزدیک یہ وجوہ تاخیر بیعت کے مقتضیات ہیں کیونکہ اس سے معلوم ہو کہ صاحب الرائی اور رائے کا بدلا جانا مستعبد نہیں اس لئے بہت انتظار کی حاجت ہے مگر آجکل لوگوں کو بیعت پرزیادہ اصرار ہے اور کام کی جوبات ہے وہ محبت کا تعلق اور تعلیم کا اتباع ہے اس کے بعد اگر بیعت بھی کرلی جائے تو مضائقہ نہیں - تاویلں کرنا عدم محبت کا مرادف ہے