ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
|
خرد موغوں کا علاج مشکل ہے - ملکہ وکٹوریہ ایک ہوشمند عورت تھی ( ملفوظ 139 ) ایک صاحب کے سوال جواب میں فرمایاکہ بعضے غیر مسلم بادشاہوں میں بھی بعضی خصلتیں ایسی ہوتی ہیں کہ ان سے دوسروں کو راحت پہنچتی ہے چنانچہ مکلہ وکٹوریہ ایک دانشمند عورت تھی طبیب میں ایک خاص درجہ کا حکم اور رعایت بھی تھی اہک صاحب پولیس کے جمعدار کا واقعہ ہے جو گلاد ہٹی میں سنا تھا اور وہ مجھ سے ملے بھی تھی کہ ایک حافظ جی ان کے شنا سا ملکہ کے پاس لندن میں اردو سلکھلانے ملازم تھے انھوں نے ملکہ کی فرمائش پر وہاں سے ان کو ملکہ کی خدمت گاری کی ملازمت کے لئے بلایا جب یہ پہنچے تھے تو حافط جی نے ان سے کہا کہ تم کو پیش کروں گا تو اس طرح اداب شاہی بجالانا اس میں یہ بھی تھا کہ جھک کر سلام کرنا وغیرہ وغیرہ انھوں نے کہا کہ جھک کر سلام کرنا شریعت کے خلاف ہو میں تو ایسا نہ کروں گا حافظ جی نے کہا تب تو یہاں پر تمہارا رہنا مشکل ہے انہوں نے کہا کہ جو کچھ بھی غرض وہ خاموش ہوگے ملکہ نے خود ہی ایک روز حافظ جی دریافت کیا کہتم اس ہنوستانی کو نہیں لائے انہوں نے کہا کہ حضور ان کا دماغ درست نہیں دریافت کیا کیابات ہے کہا جھک کع سلام کرنے پریوں کہتے ہیں کہ ہمارے مذہب کا حکم نہیں سوائے خدا کے دوسروں کے لئے مسلمان سر نہیں جھکا سکتا - ملکہ نے یہ سن کر کہا کہ ایسے شخص کا دماخ خراب بتلاتے ہو دماغ تمہارا خراب ہے وہ شخص قابل ملنے کے ہے وہ مذہب کا پابند ہے اس کو ضرور ہمارے پاس لاؤ ہم ضرور ملاقات کریں گے وہ ساتھ لے گئے انھوں نے جاتے ہی سلام علیکم - ملکہ نے جواب دیا اور پھر بہت تسلی تشقی کے بعد ان کے سپرد یہ خدمت کی کہ گاڑی پر صبح شام تہلایا کرو ایک مرتبہ وہ گاڑی الٹ گئے ملکہ گر گئی حاضرین دوڑ پڑے اور اٹھایا مگر یہ جمعدار ڈرکے مارے اگلے روز نہیں گئے ملکہ معلوم ہو اتو تسلی کرنے بیٹھی کہ تم نے عمدا کچھ نہیں کیا اتفاقی غلطی ہوگئی ڈر کی بات نہیں ایک مرتبہ میں نے ملکہ خواب دیکھا کہ مجھ سے یہ سوال کیا کہ مجھ کو سلام کی حقانیت میں صرف یک شبہ ہے اور کوئی شبہ نہیں وہ یہ کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نبی تھے اور نبی کی شان متانت اور وقار ہوناچاہئے