ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
ہوگئے ہیں اس عادت کے غلبہ سے اس کی برائی دل سے نکل گئی دیکھئے اگر یہ پہلے ہی پوری بات کہہ دیتے تو مجھ پر گرانی کیوں ہوتی مگر اس پر بھی حضرت والا نے تعویز لکھ کر دے دیا اور فرمایا کہ آئندہ اسکا خیال رہ کہ پوری بات کہہ دی جایا کرے اور یہ قاعدہ میں خاص اپنے ہی لئے نہیں بتلا رہا ہوں بلکہ جہاں بھی جاؤ اور کسی سے کوئی کام لو یا کوئی بت کہو پوری کہو - اس کے بعد ان صاحب نے عرض کیا کہ ایک تعویز اور فلاں حاجت کے لئے دے دیجئے - فرمایا کہ اگر یہ بات پہلے سے کہہ دیتے تو میں اسی تعویز میں دونوں کی رعایت کردیتا مگر تم لوگوں میں تو یہ مرض ہے ٹکڑے ٹکڑے کر کے بات کہنے کا - اب دوسرا تعویز نہیں مل سکتا اپنے کئے کو خود بھگتو میں جتنی رعایت کر رہا ہوں آُپ بڑھتے ہی چلے جاتے ہیں اول تو میں پہلے ہی تعویز نہ دیتا کیوں کہ ادھوری بات کہی تھی مگر تمہاری وقتی ضرورت سمجھ کردے دیا اب تم انگلی پکڑے کے پہونچا ہی پکڑنے لگے - غیبت سے بچنے کا طریق ( ملفوظ 435 ) فرمایا کہ ایک خط آیا ہے لکھا ہے کہ غیبت سے بچنے کا طریقہ ہے اگر معلوم ہوجائے ممون ہوگا میں نے لکھ دیا ہے کہ استخصار اور ہمت - اس پر فرمایا کہ یہ سب کام کرنے کے ہیں بدون ہمت کے کچھ نہیں ہوتا یہاں وظیفوں کا کام نہیں جیسا عام لوگوں کا خیال ہے - الحمد للہ حصہ پنجم الافاضات الیومیہ ختم ہوا