ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
|
حضرات کے معتقد ہیں وہ اعتقاد کمالات واقعیہ اور حاصلہ کی بناء پر ہے یہ جواب سن کر بہت خوش ہوئے کہ واقعی اب کوئی شبہ نہیں رہا - باقی اس بدعتی کہا کہنا کہ ہم مولانا کو سچا سمجھتے ہیں کہ واقعی ہیں بھی کچھ نہیں محض شرارت ہے کیا مولان کے سچا سمھنے کی نس یہی ایک بات تھی - تحریکات سے جدا رہنا اصول شرعی کے سبب ہے ( ملفوظ 240 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ یہ جو آج کل ملک میں تحریک آزادی کی چل رہی ہے اس میں جولوگ کام کرنے والے ہیں باستشناء بعض مخلفین کے اکثر کو کام کرنا مقصود نہیں محض نام چاہتے ہیں چاہتے یہ ہیں کہ ہم تو کرسی صدارت پر بیٹھے رہیں اور دوسری جانیں دیتے رہیں اور میرا ان تحریکات سے جدا رہنا علاوہ عدم انطباق اصول شرعی کے ایک اس سبب سے بھی ہے کس کے بھروسہ کام کرے لوگ خود تو جان بچاتے ہیں دوسروں کو پھنساتے ہیں ان کے ادعائی جزبات اور واقعی حالت کو دیکھ کر یہ شعر یاد آتا ہے - نہ خنجر اٹھے گا نہ تلوار ان سے یہ بازو میرے آزمائے ہوئے ہیں ان مشاہدات واقعات کا کوئی انکار نہیں کرسکتا ان بزرگوں نے لوگوں کو حکومت ہندستان سے ہجرت کرائی اور خود یہیں گررہے اور سوال کرنے پر کہتے اگر ہم بھی چلے جائیں گے تو ہجرت کون کرائےگا موپلوں کو اشتغال دلاکر فنا اور تباہ برباد کرادیا - عربی النسل شجاع تھے جوش میں آگئے لڑ مرے ان لیڈروں نے پھر جاکر چاروں کی خبر بھی نہ لی - کیا کام کرنے والوں کی یہی باتیں ہوا کرتی ہیں اپنے چاء بسکٹ کیک مکھن فسٹ کلاس کے سفر نہ چھوٹیں قوم تباہ ہو یا برباد ہندو کچلیں یا نگریز مردہ بہشت میں جائے یا دوزخ میں پیر جی کو اپنے حلوے انڈوں سے کام - غیرتوحمیت دین کا نام نہیں بس زبانی بگھارتے پھرتے ہیں - طویل خط سے ایزاء ( ملفوظ 241 ) فرمایا کہ ایک صاحب آیا ہے اس سے پہلے خط میں انہوں لکھا ہے کہ میں مجلا اپنے مریض ہونے سے واقف ہوں مگر تعین مرض کی خبر نہیں ایک طویل