ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
|
سکتی ہے وہ خود بخود حاصل ہوجائے گی اس لئے میں اس معاملہ میں آپ کو خیر خواہا نہ مشورہ دیتا ہوں کہ آپ عجلت سے کام نہ لیں - یہ فرمایا کہ دریافت فرمایا کہ جو کچھ میں نے کہا وہ آپ نے سن لیا ب جورا ئے قائم کی ہو مجھ کو اس سے مطلع کردیں - عرض کی کہ حضرت نے جو کچھ فرمایا بالکل ٹھیک فرمایا میں اسی مشورہ کے مطابق عمل کروں گا مصقود تو حضرت کی تعلیم پر عمل کرنا ہے اس پر حضرت والا نے فرمایا ماشاء اللہ فہم سلیم اسی کو کہتے ہیں - عرض کیا کہ تین روز کی نیت سے فرمایا کہ یہ وقت تو ضروی تعلیم کے لئے کافی نہیں اس کی دوسری صورت یہ ہے آپ وطن واپس پہنچ کر بزریعہ خط مجھ کو اطلاع دیں اس وقت کی گفتگو کا خلاصہ اس میں تحریر کردیں اور اپنے فرصت کے اوقات لکھ دیں میں جو مناسب ہوگا جواب میں لکھ دونگا اپنے امراض باطنی کو ایک ایک لکھ کر الگ الگ علاج کی درخواست کریں ایک دم سب امراض نہ لکھیں جب ایک مرض کے متعلق تعلیم سے فراغ ہوجائے پھر دوسرے کو لکھیں - صیحح طریقہ علاج کا یہ ہے پھر فرما کہ بعض عنایت فرمایا مجھ کو بدخلق اور سخت گیر کہتے ہیں سو دیکھ لہجئے ان کہی انہوں نے معقول جواب دیا چلو چھٹی ہوئی پھر ان صاحب سے فرمایا کہ یہ بات اور آپ یاد رکھیں کہ اس زمانہ قیام میں مجلس کے اندر خاموش میٹھے رہیں مکاتبت مخاطبت کجھ نہ کریں اس انشاء اللہ بڑا فائدہ ہوگا عرض کیا کہ میں انشااللہ تعالی حضرت کی تعیلم کے سر موخلاف نہ کروں گا حجرت والا نے جوش کی حالت میں فرمایا کہ انشااللہ تعالی آپ کی منزل مقصود تک ضرور رسائی ہوگی محرومی نہ ہوگی میں دعا بھی کروں گا - آپ کی سلامت طبع سے مجھ کو بڑی مسرت ہوئی میں آنے والوں سے صرف اتنی ہی بات چاہتا یوں ضروری ضروری اور سیدھی اور صاف بات کریں اور اپنے کام میں لکیں اینچ پہنچ کر کے نہ اپنا وقت ضائع اور نہ میرا - طریق میں مقصود کا متیعن کرنا ضروی ہے ( ملفوظ 135 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اس طریق میں سب سے پہلے مقصود کا تعین