ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
|
ور یہ بڑا فتنہ ہے - ایک دفعہ فلاں مولوی صاحب نے مجہ سے کہا تھا کہ جی چاہتا ہے کہ لم نام جگہ میں رہوں جہاں کوئی نہ پہچانتا ہے اگر الگ رہوگے بزرگ مشہور ہوجاؤگے جو بڑا فتنہ ہے خیر اسی میں ہے کہ اپنے بزرگوں کے پاس پڑے رہو دیوبندہی میں رہو - حضرت مولام محمد یعقوب صاحب میں خدا دا دہیبت (ملفوظ 180 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ حضرت مولانا یعقوب صاحب رحمتہ اللہ علیہ میں خداداد ہیبت تھی جب مدرسہ میں آکر بیٹھ جاتے تھے یہ معلوم ہوتا تھا کہ سارا مدرسہ انوار جلال سے بھرا ہوا ہے یہ چیزیں خداداد ہوتی ہیں کسی کے کسب کو اس میں دخل نہیں بننے بنانے سے یہ چیزیں حاصل نہی ہوتیں یہ عطا ء حق ہے جس کوٓ بھی عطا دیں - سب سے بدتر حرکت ( ملفوظ 181 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ سب سے بدتر حرکت میرے نزدیک یہ حرکت ہے کہ لوگوں کو بہلا پھسلا کر کسی کا معتقد بن کر لا جائے - ایک مولوی کو اس باب میں بڑا غلو ہے انہوں نے مجہہ سے کہا تھا کہ اس سے لوگوں کو صیحح راستہ کی طرف ہدایت ہو جائے حرج کیا ہے میں نے کہا کہ نیت تو بری نہیں مگر عقل سے کام لینے کی ضرورت ہے عقل سلیم کی روسے اس کا بہترین طریق یہ ہے کہ مانچ چھ بزرگوں کے نام لے دیا کرو ایک میںحصر نہ کرو اس کے خلاف میں بہت مفاسد ہیں آگے یہ سوال رہا کہ ان پانچ چھ میں انتخاب کا معیار کیا ہے سو میں اس بارہ میں یہہ مشورہ دیا کرتا ہوں کہ ان سے سب جگہ وہ اپنی حالت لکھ کر اصلاح کا سوال کرے جہاں سے اس کے مزاق کی موافق تسلی بخش جوان آئے وہاں رجوع کرے بس یہ طریق اس سے بدر جہا احسن ہے کہ ایک شخص کا نام لے کر اس سے تعلق رکھنے کی ترغیب دی جائے اور صاحب اپنا ذوق ہے مجھ کو تو ایسی ترغیب سے غیرت معلوم ہوتی ہے اور یہ امور میرے ذوقی اور فطری ہیں میں مجبور ہوں اگر دوسرں کو اس کا حساس نہ ہو یہ جدابات ہے - حضرت علی کو مشکل کشا کہنے کا حکم