ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
|
اس کی یہ وجہ ہو فرمایا کہ اس دعوے کے یہ مقدمات ہیں سو مقدمات میں سے اگر ایک بھی کچھ خدشہ ہوجائے تو پھر کچھ بھی نہیں - اسی طرح محض کتابیں دیکھنے سے بھی کچھ نہیں ہوتا زائد سے زائد معلومات بڑھ جائیں گی مگر فن سے واقیفت اور مہارت یہ غیر ممکن ہے جب تک کہ کسی اہل فن کی صحبت میسر نہ آئی ہو اسی وجہ سے میں ہمیشہ کہا کرتا ہوں کہ طب کی کتابیں مریض کے لئے نہیں لکھی گیئں کہ وہ ان کو دیکھ کر اپنا علاج کر لیا کرے بکلہ طبیب کے لئے لکھی گئیں ہیں مریض کو بدون طبیب کا دامن پکڑے ہوئے مفر نہیں - تو ہمات کے آثار ( ملفوظ 236 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ یہ جو آج کل بعضے آدمی عملیات کی قبیل سے وظیفے پڑھتے ہیں اور بڑے بڑے مجاہدہ کرتے ہیں کہیں ترک حیوانات ہے سوتے کم ہیں کھاتے کم ہیں حتیٰ کہ طبی اصول کے موافق ان تغیرات سے بیمار ہوتے ہیں تو اس پر کہتے ہیں کہ آیت لوٹ گئی کیا عجیب تحقیق ہے بھلا آیت بھی لوٹا کرتی ہے وہ ٹو خود سیدھی ہے اور دوسروں کو بھی سیدھا کردیتی ہے دماغ تو اپنا لوٹا اور لزام آیت پر یہ سب دماغ کی خشکی اور تو ہمات کے آثار ہوتے ہیں - معاقبہ اور محاسبہ ( ملفوظ 237 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اصلاح کے بعض خاص طرق کی اس زمانہ میں ضرورت نہ تھی مگر اب ضرورت ہے اس زمانہ میں طبیعتوں کے اندر سلامت تھی اب نفوس مین شرارت ہے اسی لئے میں نے اپنے بزرگوں سے جدا اصلاح کے متعلق نئی بدعت ( بدعت لغتہ ) جاری کی ہے - روک ٹوک معاقبہ محاسبہ دار گیر مواخزہ کیونکہ تجربہ سے معلوم ہوا کہ اس زمانہ میں بدون اس طرز کے اصلاح مشکل ہے اور یہی چیز میرے بدنام ہونے کا سبب ہوئی مگر بلا سے بدنام ہوں تم ہی نیک نام نہیں لیکن میری یہی بدنامی تو تمہاری نیک نامی کا سبب ہوئی میری بد اخلاقی خوش اخلاقی کا سبب ہوئی یہی میں چاہتا ہوں کہ سب کی طرف سے میں ہی وقار یہ ہوں مجھ کو میرے حال پر چھوڑ دو تم نیک نام اور خوش اخلاق رہو میں کسی کی وجہ سے اپنے مسلک کو بدل