ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
|
چشتیہ کے یہاں کوئی غیر منقول جزوو طریق نہیں ( ملفوظ 91 تمتہ سابق ) ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ نقشبندیہ کے یہاں ذکر خفی ہے الطائف کی ساتھ اور ایک مسلئہ ان کے یہاں تصور شیخ کا ہے اوریہ تصور اور لطائف مثل جز و طریق کے ہیں اور دونوں منقول نہیں مگر کسی منقول کے مزاحم بھی نہیں اوع چشتیہ کے یہاں کوئی غیر منقول مثل جزو طریق کے نہیں - ایک تفادت اصول کا اسے سے بھی معلوم ہوسکتا ہے - چشتیہ کے یہاں اول قدم فنا ہے ( ملفوظ 92 ) ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ چشتیہ پر سب معترضین دلیر ہیں اس وجہ سے کہ یہ جواب نہیں دیتے جیسے فلانے خان صاحب کہ مجھ سے تو لڑنے کو ہر وقت تیار تھے مگر مولوی مرتضی حسن صاحب سے کبھی نہ لڑے اس لئے کہ وہ بولتے ہیں سو چشتیہ اسی لئے لوگوں کے زیادہ تختہ مشق رہے کہ یہ بولتے نہیں اور بولیں ہی کیا ان کے اندر ایک چیز ایسی ہے جو کسی کے اندر اس شان کی نہیں اور وہ شان فنا ہے ان کے یہاں طریق میں یہ پہلا قدم ہے جو دوسروں کا منتہیٰ ہے - امام مہدی علیہ السلام کا طرز صحابہ ساہوگا ( ملفوظ 93 ) ایک مولوی صاحب نے عرخ کیا کہ حضرت بعض لوگوں نے یہ مشہور کیا ہے کہ امام مہدی نقشبندی ہوں گے فرمایا کہ یہ تو میں نے نہیں سنا البتہ بعض حنفیوں نے لکھا ہے کہ وہ حنفی ہوں گے مگر یہ غلو ہے یہ ہوگا کہ امام مہدی ما اجتہاد امام صاحب کے اجتہاد پر منطبق ہوجائے گا باتیں دعوے کی دل کو نہیں لگتیں اس میں تو ایک گونہ اہانت ہے امام مہدی علیہ السلام کی ان کا طرز صحابہ کا سا ہوگا وہ نہ نقشبدی ہوں گے نہ چشتی نہ حنفی وہ تو دین کے ہر شعبہ میں خود مستقل شان رکھتے ہوں گے - محبت خداوندی کی سخت ضرورت ( ملفوظ 94 ) ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ طریق میں بعد تصیحح عقائد واعمال ضرور یہ کے سب بڑی چیز محبت ہے اسکی بڑی سخت ضرورت ہے مراقبات سے بھی زیادہ تر یہی مقصود ہے کہ ان سے یکسوئی ہو اور یکسوئی سے محبت