ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
|
مناسب کیساتھ کاغز موڑ کر رکھتا ہوں یوں جی چاہتا ہے کہ کسی کو ذرا بھی الجہن نہ ہو - آجکل کے عشاق اکثر فساق ہیں ( ملفوظ 296 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کے عشاق اکثر فساق ہیں عشق اور ہی چیز ہے اب تو فسق کا نام عشق رکھ لیا محض بو الہوس ہیں یہ گندم کھانے کا فساد ہے اسی کو ایک حکیم فرماتے ہیں - ای نہ عشقت آنکہ درمردم بود ایں فساد خوردن گندم بود جو عشق انسان کے ساتھ ہے وہ عشق نہیں ہے بکلہ گیوں کھانے کافساد ہے اور پیٹ بھرنے کی مستی ) واقعہ زیارت اقدس حضرت شیخ احمد کبیر رفاعی ( ملفوظ 297 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ آجکل جو کو دیکھو الاماشاء اللہ بڑ بننے کی فکر میں ہے یہ مرض ایسا عام ہوا ہے کہ مشائخ اور علماء تک کو اس میں ابتلاء ہے پہلے حضرات اسکے ابہام سے بچتے تھے اور ابہام تک کاتدارک کرتے ہیں چنانچہ حضرت سید احمد کبیر رفاعی کا واقعہ کہ وہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے مزار بمارک ہر حاضر ہوئے اور شدت شوق میں یہ شعار پڑھے فی حالقا البعد روحی کنت ارسلھا قتبل الارض عنی وھی نائیتی فھزہ دواۃ شاح قد حضرت فاصدد یمینک کے تخطی بھاشفتی ( دوری کی حالت میں اپنی روح کو بھیجا کرتا تھا کہ میری نائب ہو کر زمین بوسی کرے اب مجھ کو حاخری کی دولت میسر آئی ہے تو ذرا وست مبارک بڑھائیے تاکہ میں بوسہ کے شرف سے محفوظ ہوں 12 - ) فورا ہی حضور صلی اللہ وعلیہ وسلم کا دست مبارک مزار بمارک سے باہر ظاہر ہوگیا انہوں نے دوڑ کر بوسہ دیا اور بہوش ہوگئے اس وقت حضور کے دست مبارک کے نور سے سورج بھی ماند ہو گیا تھا لکھا ہے اس وقت نوے ہزار آدمی کا مجمع تھا جس میں بڑے بڑے قطب اور غوث ابدال ارتاد بھی موجود تھے حاضرین میں سے ایک بزرگ سے پوچھا گیا کہ اس وقت تم کو کچھ رشک ہوا تھا - ان بزرگ نے جواب دیا کہ میں بیچارا کیا چیز ہوں اس وقت تو