ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
|
اسلام میں توحید کی بیحد حفاظت ( ملفوظ 99 ) ایک مولوی صاحب نے عرخ کیا کہ قبر پر مردہ کو دفن کرنے کے بعد سرہانے پائنتی کھڑے ہو کر اور قبر پر انگلی رکھ کر سورۃ بقرہ کا اول اور آخر پڑھتے ہیں اس کے متلعق کیا حکم ہے فرمایا کہ یہ پڑنا تو ثابت ہے مگر انگلی رکھ کر پڑ ھنا ثابت نہیں پھر عرخ کیا کہ اس کے پڑھنے کے قبر پر حاضر ین ہاتھ اٹھا کر مردہ کے لئے ایصال ثواب اور دعاء مغفرت کرتے ہیں فرمایا ویسے ہی دعا کردینا اور ثواب پہچادینا چاہئے ہاتھ نہیں اٹھانا چاہئے - قبر کی طرف منہ کرکے اور ہاتھ اٹھا کر دعاء کرنا فقہا ء نے منع کی اہے اس میں صاحب قبر سے استفادہ کا شبہ ہوتا ہے ہاں قبر کی طرف پشت کرکے دعاء مانگنا جائز ہے اسلام میں توحید کی بے حد حفاظت کی گئی ہے مگر لوگ خیال نہیں کرتے گڑ بڑ کرتے ہیں ان ہی باتو سے بدعات پیدا ہوگئی ہیں - حضرت حکیم الا امت کی شریعت طبیعت ثانیہ بن گئی ( ملفوظ 100 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ایک بھت بڑے عالم نے جن کا ان انتقال ہوگیا دیوبند میں مجھ سے فرمایا کہ جب جلسہ میں بیان ہو اس میں انگریزوں کی اطاعت اور فرمانبرداری '' اولی الاامر منکم '' سے ثابت کی جائے مگر میں نے اس آٰت سے اس کا بیان نیں کیا اور اس کے بعد وہی عالم ان نئی تحریکات میں بڑے زور شور سے شریک ہیں نہیں معلوم آیت کی پہلی تفسیر صیحح تھی یا بعد کی تفسیر عجب بونگ ہے نہ کوئی حدود ہیں نہ اصول محض بے ڈھنگا پن ہے جو جی میں آیا کرلیا جومنہ میں آیا کہدیا پھر مجھ کو ایسی باتوں میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے میں ان لوگوں کی نبضیں خوب پہچانتا ہوں اسی وجہ سے یہ لوگ مجھ سے خفاہیں خیر ہوا کریںمیں احکام شرعیہ کے خلاف ایک انچ ادھر ادھر جانا نہیں چہتا - اور جاؤں بھی کس طرح جب بحمد اللہ شریعت میری طبیعت ثانیہ بن گئےہو اور یہ محض حق تعالی کا فضل ہے اور اپنے بزرگوں کی دعاء کی برکت ہے یہ میں نے فخرا بیان کیا بلکہ تحدث با لنعمتہ کے بیان کیا -