ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
|
ان کید الشیطان کان ضعیفا
( تحقیق شیطان کا مکر ضعییف ہوتا ہے 12 )
اور حدیث میں ہے
فقیہ واحد اشد علی الشیطان من الف عابد
یعنی ایک فقیہ شیطان پر ہزار عابد سے گراں ہے اس کو کسی نے خوب نظم کیاہے -
فان فقیھا واحد متورعا اشد علی الشیطان من الف عابد
یہ اشدیت اس لئے کہ شیطان شرارت سے ایک بات دل میں ڈالتا ہے اور بڑی مشکل سے اس پر جمانا ہے مگر سالک کے بیان پر شیخ نے اس شرارت اور مکر کو سمجھ کر جو ظاہر کردیا شیطان نے سر پیٹ لیا کہ اس کے برسوں کے منصوبوں پر پانی ہھر گیا مگر جو اب لوگ اس دقیقہ کو نہیں جانتے وہ اسی خلجان اور الجہن میں رہتے ہیں کہ نہ معلوم شیطان کیا نصقان پہنچادے بات یہ ہے کہ اگر شیطان دشمنی کرے بھی اور ہے ہی دشمن مگر پھر بھی علم صیحح اور توکل کے ہوتے ہوئے کچھ نہیں کرسکتا اس کی مثال ان حضرات کے مقابلہ میں خربوزہ کی سی ہے اور وہ حضرات چھری ہیں اگر خر بوزہ کوشش کر کے چھرے پر گرے تر بوزہ ہی کا نقصان ہوگا اسی طرح اگر یہ اہل اللہ اکا دشمن بنے تو یہی خسارہ میں رہتا ہے اس لئے اس راہ میںقدم رکھنا بدون شیخ کامل کے جو اس کے فریبوں کا خوب جاننے والا ہے خطرہ سے خالی نہیں اس کو مولانا رومی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں -
یار باید راہ راتنہا مرد بے قلاؤ زاندریں صحر ا مرد
بدوں شیخ کامل کے اس راہ میں قدم رکھنا ایسا ہے جیسا کہ بدون طبیب حازق کے کوئی شخص اپنا علاج خود کرنا چاہئے گو کتاب ہی دیکھ کر کرے کیو نکہ کتاب کو بھی طبیب ہی سمجھتا ہے -
تعجیل بیعت کے مفاسد
( ملفوظ 107 ) ایک سلسلہ میں گفتگوں میں فرمایاکہ یوں تجعل بیعت میں بہت سے مفاسد ہیں ہی مگر بات یہ کہ نفع موقوف ہے مناسبت پر اگر یہ نہیں کچھ بھی نہیں اور مناسبت کی تحقیق جلدی نہیں ہوسکتی البتہ تجربہ کی بنا ء پر دو شخصوں کو بیعت کرنے کے لئے کچھ