ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
|
ہیں اور ان سے کہتے ہیں کہ ہم تم کو حقیقی دیوان خانہ اور بالاخانہ دکھائیں ان کو دیکھو - اسی طرح خاصان حق اہل اللہ آپ کے ان محلوں اور کوٹھی بنگوں کو دیکھ کر ہمٓنستے ہیں اور آخرت کی تر غیب دیتے ہیں اور تمہاری اس فانی سلطنت کی حقیقت وہ جو ایک بزرگ نے ایک بادشاہ کو بتلائی تھی یعنی بادشاہ دریافت کیا کہ اگر کسی موقع پر آپ جارہے ہوں - اور پانی پاس نہ ہو اور شدت پیاس سے جانپر بن رہی ہو ایسے وقت کوئی شخص ایک کٹورا پانی لے کر آئے اور یہ کہے کہ نصف سلطنت کے بدلے یہ کٹورا پانی کا فروخت کرتا ہوں آپ خرید لیں گے بادشاہ نے کہا ضرور خرید لوں گا پھر ان بزرگ نے کہا کہ اتفاق سے تم پیشاب کا بند لگ جائے اور کوئی علاج مفید نہ ہو اور کوئی شخص یہ کہے کہ اگر بصف سلطنت دو یہ کھول دوں گا کیا کروگے بادشاہ نے کہا کہ نصف سلطنت دیدوں گا ان بزرگوں نے کہ یہ حقیقت ہے تمہارے سلطنت کی کہ آدھی سلطنت کی قیمت ایک کٹورا پانی کا اور آدھی سلطنت کی قیمت ایک کٹورا پیشاب کا بس یہ ہے وہ سلطنت جس کے لئے آجکل عقلاء ان کے ہم خیال بعض مولوی سرگردان اور پر یشان حال ہیں اور آخرت کو بھی گئے ہیں سلطنت حاصل کرنے کو یا ترقی کرنے کو منع کرتا خوب ترقی کرو خوب سلطنت اور حکومت کرو میں خود ترقی کو پسند کرتا ہوں مگر اس میں کچھ شرط بھی تو ہے وہ یہ کہ احکام شریعت کو محفوظ کرتے ہوئے حدود اسلام پر نظر رکھتے ہوئے حاصل کرو البتہ اس کے عکس کے خلاف ہوں کیونکہ ایسی حکومت مسلمانوں کے کام نہیں ہوسکتی جس میں پہلے احکام شرعیہ کو پامال کردیا جائے سو ایسی سلطنت باعث ترقی نہیں ہوسکتی بلکہ باعث نحوست ہوگی کو مقاصد سے اختلاف نہیں طریق کار سے اختلاف ہے میں یوں کہتا ہوں کہ سلطنت ہو یا حکومت مال ہو یا جاہ عزت ہو یا آبرو اگر تم خدا کے احکام کی حفاظت کرتے ہوئے ان پر کار بند رہتے ہوئے حاصل کر سکو تو تم ہزار بار مبارک اس لئے کہ اس صورت میں یہ چیزیں احکام اسلام کی اشاعت کا ذریعہ ہوں گی اور اگر اس کے ساتھ اغراض فاسدہ وابستہ ہیں جیسا آجکل کے واقعات سے بالکل ظاہر ہے تو ایسی سلطنت اور حکومت پر لعنت ہزار بار لعنت ایسی چیز مبغوض ہے منحوس ہے مردود ہے جو خدا کی یاد سے غافل کردے یا احکام سے دور کردے حضرات صحابہ رضی اللہ عنہم کی سلطنت کو پیش کرتے ہیں یہ بھی معلوم