ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
|
سکتا ہے قطب بن سکتا ہے غوث ابدال سب کچھ بن سکتا ہے لیکن آدمیت انسانیت اور چیز ہے اور وہ بدون کسی جوتیاں سیدھی کئے ہوئے بلکہ جوتیاں کھائے ہوئے پیدا نہیں ہوسکتی اور اس میں پر بھی بس نہیں بلکہ اس کے ساتھ اس کی بھی ضرورت ہے کہ اپنے مصلح کے سامنے جاکر سب اپنا کچا چٹھا کھول کر دے پھر انکی تعلیم پر عمل کرے اس وقت منزل مقصود پر پہنچ سکتا ہے اسی کو مولانا فرماتے ہیں قال رابگز ار مرد حال شو پیش مرد کا ملے پامال شو ( قال کو چھوڑ ، حال پیدا کر ، اور کسی مرد کامل کے آگے پامال ہوجا ) پھر ان کی تعلیم پر جو عمل کیا جاویگا اس میں ہر ناگوار کرنا پڑیگا یعنی اگر اپنے دعویٰ میں صادق ہے اور اس راہ میں قدم رکھا ہے تو سب سے پہلے اسکی ضرورت ہے کہ ہر چیز کے لئے تیار ہوجاوے اسکو عارف شیرازی فرمائیں - یامکن بائیلیا نان دوستی یابناکن خانہ برانداز پیل یا مکش برچہرہ نیل عاشقی یافرو شوجامہ لقوبے بہ نیل ( یاتو ہاتھی والے سے دوستی مت کرو یا گھر ایسا بناؤ جس میں ہاتھی آسکے - یا تو عاشقی کا دعوی مت کریاپھر تقوی اور وقار وغیرہ کوچھوڑ دے ) پھر اس پر انشاء اللی تعالیٰ فضل مرتب ہے جس کو حق تعالیٰ فرماتے ہیں '' والزین جاھدو وافینا النھد ینھم سبلنا '' جاھدوا کا حاصل یہ چیزیں ہی غور فکر دعا والتجا وسعی خدا کے سامنے الحاج وزاری تو اضع وانکسار حجز وخاکسار تکبر اور نخوت کو دماغ سے نکال کر پھینک دیتا اس کے بعد انشاء اللہ تعالیٰ مقصود میں کچھ دیر نہ ہوگی اگر یہ طریقہ اعتقاد سے اختیار نہیں کرتے تو زرا بطور امتحان ہی کر کے دیکھ اسی کو مولانا فرماتے ہیں - فہم وخاطر تیز کردن نیست را جز شکستہ می نیگرو فضل شاہ ہر کجادرے دوآنجاردو ہرکجا رنجے شفا آنجا ردو بہت مدت سے دوسرے طرف لگے ہوئے تھے اب ذار اس طرف متوجہ ہوکر تو دیکھو کیا ملتا ہے مولانا اسی کو فرماتے ہیں اور خوب فرماتے ہیں سبحان اللہ سالہا تو سنگ بودی دل خراش آزموں رایک زمانے خاک باش