ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
|
ہے لفاظ مینبھی بعضی خاصیتوں ہین اس تا ثیر عنوان کی اصل سے بھی بہت سے مسائل تربیت کے متلعق نکلتے ہیں اور بڑے اشکلات حل ہوتے ہیں - چناچنہ اس پر ایک وقعہ یاد آیا جو اسی پر مبنی ہے کہ عنوان کو بعض مقاصد میں بڑا دخل ہوتا ہے وہ وقعہ یہ کہ ایک مرتبہ حضرت مولانا محمد یعقوب صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے درس میں ایک طالب علم نے جو اس وقت شریک تھے مولانا سے ایک قصہ ریاست رامپور کا بیان کیا کہ ایک شیخ تھے پیری مریدی کا کرتے تھے ان پر ایک حالت طاری ہوئی جس میں وہ سمجھ گئے کہ میں شیطان ہوگیا وہاں اس وقت مولوی صاحب درس میں مشغول تھے ان پیر صاحب حسب عادۃ عامہ سوال کیا آپ کون ہیں انہوں نے کہا کہ شیطان ہوں مولوے صاحب نے جواب میں کہا کہ اگر شیطان ہو تو لا حول ولا قوت الا با اللہ العی العظیم وہ فورا وہاں سے اٹھ آئے ان لفاظ نے اور بھی ان کا دل توٹ دیا اور خودکشی کا ارادہ کرلیا ایک مرید سے کہا کہ میں چونکہ شیطان اور مردو ہوگیا ہوں اس لئے اپنے وجود سے دنیا کو پاک کرنا چاہتا ہوں میں اپنی گردن جدا کرتا ہوں اس کے بعد تم دیکھ لینا اگر کھال الجھی رہ جائے اس کو کردینا غرض یہ کہ پیر صاحب نے ایک خلوت گاہ میں جاکر خود کشی کرلی اور بقیہ کھال کو مرید نےجدا کردیا جس حالت میں مرید کھال جدا کر رہا تھا کسی نے دیکھ لیا پولیس میں اطلاع ہوگئی پولیس نے آکر گرفتار کر لیا چالان ہوگیا اس نے کہا کہ میں خود چاہتا ہوں کہ میرا بھی قصہ ختم ہو پیر کے بعد زندگی تلخ ہوگئی - یہ خبر مولانا شاہ ارشاد حسین صاحب کو بھی پہنچی - ان کا بیان ہوا کہ ابتداء واقعہ کی کیا یوئی تب اس مرید کی جان بچی حضرت مولانا محمد یعقوب صاحب رحمتہ اللہ علیہ نے یہ واقعہ سن کر فرمایا کہ اگر مجھ کو یہ معاملہ پیش آتا میں یہ کہتا کہ اگر تم شیطان ہو تو کیا ہوا نسبت تو اب بھی قطع نہیں ہوئی اس لئے شیطان بھی تو ان ہی کا ہے تو اس سے وہ قبض جاتا رہتا - اب یہاں ایک سوال ہوتا ہے کہ وہ نسبت تو شیطان کو حاصل نہیں جو مطلوب ہے پھر اس سے تسلی کیسے ہوتی اس کا جوان اسی اصل سے ہوسکتا ہے جو بیان کررہا ہوں کہ کبھی محض عنوان سے علاج ہوجاتا ہے جس کو مبصر ہی سمجھ سکتا ہے کہ اس شخص کی استعداد کی خصوصیت سے یہ