ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
|
( ہاتھ میں تسبیح لب پر توبہ اور دل میں گناہ کی لزت بھری ہوئی ہے تو ہماری توبہ سے گناہ کو بھی شرم اتی ہے ) یاد رکھو کہ محض صورت بنانے سے بدون اصلاح کے کچھ نہیں ہوتا اور اسی کی آج کل مطلق فکر نہیں اور فکر توجب ہو جبکہ طریق کی حقیقت سے باخبر ہوں اس لئے میں سب سے اول یہی سبق دیتا ہوں کہ پہلے مقصود کو معلوم کرو اس کے تعین کے بعد آگے چلو پہر آخر تک کوئی گنجلک اور الجھن پیدا نہ ہوگی ورنہ عمر بھر جہل یا پریشانی مین گرفتارر ہیں گے ایسے لوگوں کے بکثرت بھی آتے ہیں اور بعضے یہاں آکر زبانی گفتگو میں کرتے ہیں مگر تقریبا سب کے سب اسی جہل عظیم میں مبتلا ہیں میں مقصود کا طریق بتلاتا ہوں کہ مگر ادھر ادھر سے پھر پھرا کر نتیجہ میں پھر وہی بیعت - بھائی بیعت کوئی فرض ہے واجب ہے جو اس پر قدر اصرار ہے میں نے اسی وجہ سے کہ حقیقت سے اگاہ ہوجائیں اب چند روز سے ایک اور قید کا اضافہ کیا جاتا ہے یہاں پر آؤ اور زمانہ قیام میں مکاتبت مخاطبت کچھ نہ کرو مجلس میں خاموش بیٹے ہوئے باتیں سنا کرو تاکہ طریق کی حقیقت تم کو معلوم ہوجائے مگر اس پر بھی بعض ایسے ذھین اور زندہ دل لوگ ہیں کہ خاموش بیٹھے رہنے کی شرط پر آتے ہیں اور پھر گڑ بڑ کرتے ہیں ان واقعات کو دیکھ کر میں تو یہ کہا کرتا ہوں کہ یا تو لوگوں میں عقل کا قحط ہے یا مجھ کو عقل کا ہیضہ اور قحط زدہ اور ہیضہ زدہ میں مناسبت نہیں ہوتی اس لئے ایسوں سے صاف کہہ دیتا ہوں کہ کہیں اور جاکر تعلق پیدا کر لو مجھ سے تم کو مناسبت نہیں اور یہ طریق بے حد نازک ہے اس میں بدون مناسبت ہر گز نفع نہیں ہوسکتا پھر میری اس صفائی پر بھی اگر کوئی بر بھلا کہے برامانے تو کہا کرے مانا کرے مجھ سے کسی کی غلامی نہیں ہوسکتی اگر کسی کو مجھ سے تلعق ہے یا آئندہ تلعق پیدا کرنا چاہتا ہے تو اس کو اس کا مصداق بن کر رہنا چاہئے جس کو عارف شیرازی فرماتے ہیں - یا مکن باپلیباں ناں دوستی یابنا کن خانہ برانداز پیل یامکش بر چہرہ نیل عاشقی یا فرد چو جامئہ بہ نیل ( یا تو ہاتھی والے سے دوستی مت کرو یا پھر گھر ایسا بناؤ جس مین ھاتھی آ سکے - یا تو عاشقی کا دعویٰ مت کرو اور کرتے ہو تو اس ظاہری اور تقوی کو جس کاحاصل اپنی نمائش ہے چھوڑ دو )