ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
|
گر بہتر ذخمے تو کینہ شوی پس کجابے صیقل آیئنہ شوی اس راہ میں قدم رکنھے سے قبل سب باتو ں کے لئے تیار رہنے کی ضرورت ہے اس طریق میں فناؤ زلت کو سر رکھ ہر قسم کی جاہ اور عزت کو خیر باد کہہ کر آنا چاہیئے پھر کامیابی ہی کامیابی ہے اور یہ سب اس راہ میں قدم رکھنے سے پہلے ہونے کی ضرورت ہے جس کو فرماتے ہیں - دررہ منزل لیلیٰ کہ خطرہ بجاں شرط اول قدم آنست کہ جنوں ہاشمی ( وصل لیلے کی راہ میں جان کو بہت سے خطرات تو ہیں ہی مگر اول رکھنے کی شرط یہ ہے کہ مجنون بنو) اور ایک دن کے لئے نہیں بلکہ ساری عمر کے لئے تیار کر کے قدم رکھنے کی ضرورت ہے اسی کع فرماتے ہیں - اندریں وہ تراشی ومی خراش تادم آخردمے فارغ مباش راہ سلوک میں بہت تراش خراش ہیں لہذا آخردم تک ایک دم کے لئے فارغ نہ بلکہ کام میں لگے رہو ) اگر کسی قدم پر پہنچ بھاگ نکلا اور برداشت نہ کرسکا تو بس ناکامی ہے تو ایسی حالت میں اس راہ میں قدم رکھنا ہی عبث اور فضول ہے اسی کو فرماتے ہیں - تو بیک ذخمے گریزانی عشق تو جزنامے چہ میدانی زعشق ( تو ایک ذخم کھا کر عشق سے بھاگتا ہے تو بجرنام کے عشق کی حقیقت کو جانتا ہی نہیں ) اور جس نے راہ میں صدق اور خلوص سے قدم رکھا تو اس کے لئے سب آسمان کر دیا جاتا ہے - اگر چہ وہ ہم کو مشکل معلوم ہو کیوں کہ مشکل ہمارے لئے ہے - ان کے لئے تو سب آساب ہے وہ صرف ہمارے صدق خلوص اور طلب کو دیکھتے ہیں پھر سب کام وہ خود ہی کریتے ہیں بس ہمت سے چل کر کھڑے ہونے کی ضرورت ہے اسی مولانا فرماتے ہیں - گرچہ رخنہ نیست عالم راپرید خیر یوسف دارمی باید دوید ( اگرچہ بظاہر دینا کے علائق سے نکلنے کے لئے کوئی راہ ثظر نہیں آتی مگر تجھ کو چاہیئے کہ حضرت یوسف علیہ السلام کی طرح چلنا شروع کردے انشا اللہ مدد خداوندی تیری دستگیری فرمادیگی