ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
|
از بروں چوں گور کافر پر خلل واندروں قہر خدا ئے عزوجل ازبروں طعنہ زنی برباد یزید وزدردت نت ننگ می دارو یزید دراصل بات وہ ہے جو میں کہا کرتا ہوں کہ بدوں کسی کامل کی صحبت میں بیٹھے ہوئے اوع بدون جوتیاں کھائے انسانیت نہیں پیدا ہوتی نہ قلب میں دین راسخ ہوتا ہے جو کوگ اس سے محروم ہیں ایسے لوگوں کا کچھ اعتبار نہیں گھڑی میں کچھ گھڑی میں کچھ جیسا دیکھا ویسا ہی گانا بجانا شروع کردیا اب اس بد فہمی اور بد عقلی کی کوئی انتہا ہے کہ جو شخص توحید اور رسالت کا منکر ہو وہ مسلمانوں کا ہمدرد اور خیر خواہ سمجھا جائے کون عاقل اس کو تسلیم کر سکتا ہے پھر سمجھانے والوں کو الزام لگایا جاتا ہے کہ یہ اسلام اور مسلمانوں کے دشمن ہیں اب بتلاؤ کون دشمن ہے طاغوت کا ماننے والا یا نہ ماننے والا کہتے ہیں کہ وہ طاغوت بڑا عاقل ہے کچھ خبر بھی ہے اگر وہ عاقل ہوتا تو سب سے پہلے آخرت کی فکر ہوتی یعنی ایمان لاتا اور اگر چالاکی کے معنے عقل ہے تو شیطان اس سے زیادہ عاقل ہے اس چالا کی کی بدولت دنیا کا اکثر حصہ اس کے اتباع میں مصروف ہے میں تو ایسے عقلا ء کو کہتا ہوں کہ عاقل نہیں آکل ہیں عقل سے ان لوگوں کو کیا تعلق البتہ اکل کے امام ہیں ہر وقت پیٹ کے دھندے میں لگے ہوئے ہیں جیسے اکثر ہندو ہر وقت سود بٹے کی ہی فکر میں رہتے ہیں جسکی حقیقت دنیا ہے اور دنیا بھی ایسی کہ دوسروں کی دنیا کو تباہ کر کے اپنی دنیا بناتے ہیں اسی لئے ان کو تو تم بھی عاقل نہیں کہتے بلکہ اور برا بھلا کہتے ہو اس لئے کہ جب ایک کے دو یاتین یا چار دینے پڑتے ہیں تو جھلاتے ہو اور کہتے ہو کہ انھوں نے مسلمانوں کی مالی حالت تباہ اور برباد کر دی تو جو شخص ملک کا خواستگار ہو جو میزان اکل ہے دنیا کی اس کو عاقل کیسے کہتے ہو جب دو چار سو روپیہ سود بٹے میں کمانے والے کو عاقل نہیں کہتے تو جو شخص لاکھ دو لاکھ روپیہ یا ایک صوبہ یا ملک کی فکر میں ہو اس کو عاقل کیسے کہتے ہو اتنی موٹی بات بھی سمجھ میں نہیں آتی آخر مطلوب تو دونوں کا دنیا ہے تو دونوں میں فرق کیا ہے ایک عاقل کیوں ہے اور دوسرا عاقل کیوں نہیں آگے اس سے ترقی کر کے کہتا ہوں کہ یہ صرف ہمارا ہی دعوی نہیں ہے ان دنیا داروں کے غیر عاقل ہونے کا بلکہ ان کا خود بھی اقرار ہے چنانچہ ان اہل دنیا کا اپنے لئے خود مسلمہ مقولہ ہے جو اکثر زبان زد ہے کہ سو روپیہ میں ایک بوتل کا نشہ ہوتا ہے اور نشہ کی خاصیت ہے کہ عقل کو زائل کر دیتا ہے تو یہ