ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
|
اس پر حقیقت شناس کہے گا کہ تیرے مشاہدہ کی تکزیب نہیں - مشاہدہ تیرا صیحح ہے مگر مشاہدہ کا آلہ ماؤف ہے جناب حقیقت کے عدم انکشاف پر انسان کچھ سے کچھ سمجھنے لگتا ہے اور حقیقت سے دو جا پڑتا ہے تو یہی حالت آج کل کے عقلا ء کی پھر اس پر دعوی ہے کہ ہم قوم کی کشتی کے ناخدا ہیں ایسوں ہی کی بدولت مسلمانوں کو نقصان پہنچ رہا ہے ہر روز ایک نیا لباس بدل کر پلیٹ فارموں اور ممبروں پر آکھڑے ہوتے ہیں ہر روز ایک نئی قسم کا لیکچر ہوتا ہے ہر روز ایک نیا ترانہ اور نیا نغمہ سناتے ہیں جس میں ترقی کے لئے بہت کچھ زور لگا چکےہیں اور لگا رہے ہیں اور لگا دیں گے مگر مسلمانوں کا بجائے ترقی کے تنزل ہی کی طرف رخ جارہا ہے میں کہتا ہوں کہ اگر مقصود ترقی ہے اور چاہئتے ہو کہ قوم کی فلاح اور بہود کا سامان ہو اور اسی کے لئے تم یہ سب کچھ کررہے ہو تو عقل کے دشمنوں جیسے تم یہ مخترع تدابیر احتیار کررہے ہو اور تجربہ سے غلط چابت ہورہی ہیں آخر خدا اور رسول کی بتلائی تدابیر سے تم کو کیوں ضد اور نفرت ہے اور ان کو کیوں نہیں احتیار کرتے چند روز کے لئے ان کو بھی تو باعتقاد دین نہیں بلکہ تدابیر ہی کا درجہ سمجھ کر احتیار کرکے تو دیکھ لو یعنی اگر اس خیال سے احتیار کرنے کی ہمت نہ ہو کر ان کا دین میں کیا درجہ ہے اور اس پر خدا اور رسول کی خوشندی ہوگی تو محض بطور امتحان ہی کے کرکے دیکھ لو اسی کو مولانا فرماتے ہیں - سالہا تو سنگ بودی دل خراش آموں رایک زمانے خاک باش بہت دن بتوں کی پر ستش کرتے ہوئے ہوگئے سوائے ذلت اور خواری کے کچھ پلے نہ پڑا اب ذرا خدا کو راضی کر کے اور ان کے سامنے ناک ماتھا رگڑ کر دیکھ لو میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ چند روز میں کا یا پلٹ ہوجائے گی اسی کی تعلیم ہے - چند خوانی حکمت یونانیاں حکمت ایما نیاں راہم بختواں اور وجہ اس کی یہ ہے یہ بات تحقیق کو پہنچ چکی ہے کہ بدون مشروع تدابیر کے احتیار کئے ہوئے مسلمانوں کی فلاح اور بہود مشکل بلکہ محال ہے اور یہ میرا دعوی بلا دلیل نہیں اور دلیل بھی ایسی کہ جس کا تم مشاہدہ کررہے ہو کہ اس وقت تک غیر مشروع تدابیر احتیار کرنے پر تم کو ناکامی ہی ناکامی رہی بھلا مشروع تدابیر میں خیر وبرکت کہاں کونکہ سب اسباب تو انہیں کے قبضہ قدرت میں ہیں بدون ان کی مشیت کے نرمی