اجرائے بلاغت قرآنیہ مع بدیع القرآن |
ہ علم وک |
|
كو: ۱ معرفه یا نكره لانا، ۲ مقدم ومؤخر كرنا، ۳ ذكر وحذف كرنا۔ ۲- ایك جملے كے احوال تین هیں : ۴ جملے كو خبر یا انشائی صورت میں لانا، ۵ مطلق ومقید كرنا، ۶ قصر كا اسلوب اختیار كرنا۔ ۳- متعدد جملوں كے احوال دو هیں : ۷ وصل وفصل كرنا، ۸ ایجاز واطناب یا مساوات اختیار كرنا۔ اجراءِ بلاغت كا طریقه: آیت قرآنی یا حدیثِ رسول الله ﷺ میں بلاغت كا اِجراء كرنے كے لیے اوّلا جملے كی نحوی تركیب كرلیں تاكه ركنین (مسند ومسندالیه) اور قیودات معلوم هوجائیں ، نیز جملے كا انشائی یا خبری اُسلوب طے هوجائے۔ چنانچه پهلے خبر وانشاء كا اجراء كرلیں گے پھر رُكنین كی تعریف وتنكیر، تقدیم تاخیر اور ذكر وحذف كی وجه بیان كریں گے؛ اس كے بعد جملے میں اطلاق وتقیید اور ذكرِ قیودات كی وجه اور اسلوبِ قصر كا اِجراء كریں گے؛ اس كے بعد دو جملوں كے درمیان كے وصل وفصل ذكر كرتے هوئے اِیجاز، اِطناب مع وجه اور مساوات كی تعیین كریں گے۔ خلاصهٔ كلام علم معانی كے آٹھ ابواب هوئے: ۱ خبر، انشاء؛ ۲ تعریف، تنكیر؛ ۳ تقدیم، تاخیر؛ ۴ ذكر، حذف؛ ۵ اطلاق، تقیید؛ ۶ قصر؛ ۷ وصل وفصل؛ ۸ ایجاز، اطناب ومساوات۔ ملحوظه: كتاب كے ابواب بھی اسی ترتیب سے درج هیں ۔