اجرائے بلاغت قرآنیہ مع بدیع القرآن |
ہ علم وک |
|
۲ استعارهٔ مُجَرَّدَه: وه استعاره هے جس میں -قرینے كے ساتھ استعاره كے تام هو جانے كے بعد- مستعار له (مشبه) كا ملائم مذكور هو، جیسے: ﴿فَأَذَاقَهَا اللهُ ’’لِبَاسَ‘‘ الْجُوْعِ وَالْخَوْفِ﴾۱ [النحل:۱۱۲]. فائده: تجرید یعنی ملائمِ مشبه اور ترشیح یعنی ملائم مشبه به كا اعتبار تب هوگا جب كه استعاره قرینه كے ذریعے تام هو جائے؛ لهٰذا استعاره تصریحیه (جس میں مشبه محذوف هوتا هے) كے قرینه كو تجرید میں شمار نهیں كیا جائے گا، اسی طرح استعاره مكنیه (جس میں مشبه به محذوف هوتا هے) كے قرینه كو ترشیح میں شمار نهیں كیا جائے گا۔ ۳ استعاره مُطْلَقَه: وه استعاره هے جس میں نه مستعار لهٗ (مشبه) كا ملائم هو اور نه هی مستعار منه (مشبه به) كا ملائم هو، جیسے: ﴿إنَّا لمَّا طَغَا المَاءُ حَمَلْنٰكُمْ فِيْ الجَارِیَةِ﴾ [الحاقة:۱۱]؛ ﴿یَنْقُضُوْنَ عَهْدَ اللهِ﴾۲ [البقرة:۲۷]. استعارهٔ مُوَشَّحَه: وه استعاره هے جس میں مشبه اور مشبه به دونوں كے مناسبات ۱الله پاك نے ان كے پاس بھوك اور خوف كے لباس (مصائب) پهنچائے۔ دیكھئے! یهاں بستی والوں كو پهنچنے والے مصائب وحوادثات كو لباس كے ساتھ تشبیه دی هے اور قرینه ﴿لِبَاسَ﴾ كی اضافت ﴿الْجُوْعِ وَالْخَوْفِ﴾ كی طرف كرنا هے؛ كیوں كه بھوك اور خوف كوئی ایسی چیز نهیں هے جس كا لباس هو، هاں ! بھوك اور خوف كے مصائب نے اِنهیں لباس كی طرح چاروں طرف سے گھیر لیا تھا؛ یه استعاره مكمل هوا اور ’’إذاقة‘‘ بمعنی: إصابة یه مشبه (مستعار له) یعنی مصائب كے ملائمات میں سے هے؛ نه كه لباس كے ملائمات میں سے۔ (علم المعانی) ۲آیتِ اولیٰ: جس وقت پانی كا طوفان آیا، اور پانی اُبلا،تو هم نے تم كو چلتی كشتی میں لادِیا؛ یهاں زیادتیٔ ماء كو (حد سے پار هونے میں ) طُغیان سے تشبیه دی هے؛ یهاں ’’زیادة‘‘ مستعارله، ’’طغیان‘‘ مستعارمنه هے اور ’’مُجاوَزة الحد‘‘ جامع هے اور ﴿طَغا﴾ كی ﴿الماءُ﴾ كی طرف نسبت كرنا قرینه هے؛اور عبارت میں زیادتی اور طغیان میں سے كسی كا مُلائم نهیں ؛ لهٰذا استعاره مطلقه هوا۔ (فوائد، علم المعانی) آیتِ ثانیه: یهاں كفار، الله كے عهد (ایمان بالله، تصدیق بالرسل اور عمل بالشرائع) كو توڑتے هیں ؛ حالاں كه الله كا عهد كوئی ایسی چیز نهیں هے جس كو توڑا جائے؛ كیوں كه وه ایك معنوی شیٔ هے، پس عهد الله یه قرینه هے كه: ﴿یَنْقُضُوْنَ﴾ یه ’’یُبْطِلُوْن‘‘ كے معنی میں هے، چناں چه یهاں ابطالِ عهد مشبه (مستعار له) هے اور فَكُّ طَاقَاتِ الحَبْل، رسی كے دھاگوں كو كھولنا مشبه به (مستعار منه) هے، جامع: عدمِ نفع هے؛ اور دونوں كا كوئی ملائم مذكور نهیں ۔