اجرائے بلاغت قرآنیہ مع بدیع القرآن |
ہ علم وک |
|
كے ساتھ تشبیه دینا ضعف اور یك جهتی واتحاد كے زائل هونے میں هے۔ یهاں ﴿النَّاس﴾ مفردِ مجرّد كو ﴿الْفَرَاشِ الْمَبْثُوْثِ﴾ بكھرے هوئے پتنگے (مفردِ مقید) كے ساتھ؛ اسی طرح ﴿الجِبَالُ﴾ كو اجزاء كے بكھرنے اور قوت كے زائل هونے میں ﴿الْعِهْن الْمَنْفُوْشِ﴾ دُھنی هوئی رنگین اُون (مفردِ مقید) كے ساتھ تشبیه دینا مفرد مجرد كو مفرد مقید كے ساتھ تشبیه دینے كے قبیل سے هے۔(فوائد، علم البیان) مثالیں بالترتیب یه هیں : (۱) مفرد مقید كو مفرد مقید كے ساتھ تشبیه دینا، جیسے: السَّاعِيْ بِغَیْرِ حَاصِل كالرَّاقِمِ عَلَی الماءِ۔ لاحاصل كوشش كرنے والا پانی پر لكھنے والے كی طرح هے؛ یهاں مطلقاً ساعی مشبه نهیں هے؛ بلكه ساعی بلا حاصل مشبه هے؛ نیز مطلقاً راقم مشبه به نهیں ؛ بلكه وه راقم جو علی الماء سے مقید هو وه مشبه به هے۔ (۲) مفردِ مجرد كو مفرد مجرد كے ساتھ تشبیه دینا،جیسے: ﴿وَجَعَلْنَا اللَّیْلَ لِبَاسًا۱۰﴾ [النبأ:۱۰]، رات كو چھُپانے میں لباس كے ساتھ تشبیه دی هے۔ (۳) مفرد مجرد كو مفرد مقید كے ساتھ تشبیه دینا، جیسے: ﴿یَوْمَ یَكُوْنُ ’’النَّاسُ‘‘ كَـ’’الْفَرَاشِ الْمَبْثُوْثِ‘‘۳ وَتَكُوْنُ الْـ’’جِبَالُ‘‘ كَـ’’الْعِهْنِ الْمَنْفُوْشِ‘‘۴﴾ [القارعة:۴-۳] (۴) مفرد مقید كو مفرد مجرد كے ساتھ تشبیه دینا، جیسے: العَیْن الزَّرقاء كالسِّنَان، نیلی آنكھ نیزے كی طرح قاتل هے۔ (جواهر البلاغة) [۲] تشبیه مركب بالمركب: ایك مركب كو دوسرے مركب كے ساتھ تشبیه دینا،جیسے بشار بن برد نابینا كا شعر: كأن مَثار النقْعِ فوقَ رؤوسِنا ۃ وَأسْیَافَنا لَیلٌ تَهَاویٰ كوَاكبُهُ ترجمه: همارے سر وں پر اڑنے والا غبار اور هماری تلواریں اس رات كی طرح هیں جس كے ستارے ٹوٹ كر باهم ٹكرا رهے هوں ۔ مركب سے مراد یه هے كه: طرف تشبیه كوئی ایك چیز نه هو؛ بلكه چند ایسی چیزوں كا مجموعه هو كه اگر ان میں سے ایك بھی چیز كو علاحده كرلیا جائے تو مطلوبه تشبیه فوت هوجائے گی، جیسے شعر میں شاعر نے غبار اور روشن تلوار كو مشبه بنایا هے اور رات كی تاریكی اور ستاروں كے مجموعے كو مشبه به بنایا هے؛ لیكن یهاں اگر صرف غبار یا صرف روشن تلوار كو مشبه بنایا جاتا، اسی طرح صرف رات كی ظلمت یا ستاروں كو مشبه به بنایا جاتا تو مطلوبه تشبیه حاصل نه هوتی۔ ملحوظه: تشبیه مركب بالمركب اور تشبیه تمثیل میں فرق یه هے كه: تشبیه مركب بالمركب یه تشبیه كی قسم هے طرفین كے اعتبار سے؛ جب كه تشبیهِ تمثیل یه تشبیه كی قسم هے وجه شبه كے متعدد چیزوں سے منتزع هونے كے اعتبار سے؛ اب جب كه دونوں كا مقسم الگ الگ هے؛ لهٰذا ان كے درمیان بجائے تباین كے دونوں میں عموم خصوص مطلق كی نسبت هوگی، یعنی: جهاں جهاں تشبیه مركب پائی جائے گی وه تشبیه تمثیل ضرور هوگی؛ لیكن هر تشبیه تمثیل میں مركب هونا ضروری نهیں ۔