اجرائے بلاغت قرآنیہ مع بدیع القرآن |
ہ علم وک |
|
پھر بقیه قیودات۔ فعل اور اس كے معمولات كی اِس ترتیب میں تقدیم وتاخیر كی اغراض یه هیں : التَّاكِیْد وتَقْرِیْر الحُكْم، الأهَمِّیَّة، إرَادَة التَّخْصِیْص، الرَّدُّ إلَی الصَّوَاب، لأمْرٍ مَعْنَوِيٍّ، لسَجْع وَوَزْن شِعْر، لإصَالَة التَّقَدُّم، الإخْلالُ فِي التَّأخِیْر۔ بِبَیَان المعْنیٰ، الإخْلالُ فِي التَّأخِیْر۔ بِقَوَاعِد اللُّغَة. ۱ التاكید وتقریر الحكم: كبھی تاكید اور حكم میں پختگی كے لیے مفعول كو مقدم كرتے هیں ، جیسے:﴿فَأَمَّا الْیَتِیْمَ فَلَاتَقْهَرْ٭ وَأَمَّا السَّآئِلَ فَلَاتَنْهَرْ٭﴾۱ [الضحیٰ:۱۰-۹] ۲ أھَمِّیّة: متعلقاتِ فعل میں سے كسی ایك كی فضیلت وخصوصیت واضح كرنے كے لیے تقدیم هوئی هو،جیسے: ۱ - ﴿لاَتَقْتُلُوْآ أَوْلادَكُمْ مِّنْ إِمْلاقٍ نَحْنُ نَرْزُقُكُمْ وَإِیَّاهُمْ﴾ [الأنعام:۱۵۱] ۲ -﴿لَاتَقْتُلُوْآ أَوْلادَكُمْ خَشْیَةَ إِمْلاقٍ نَحْنُ نَرْزُقُهُمْ وَإِیَّاكُمْ﴾۲ [الإسراء] ۳ إرادة التخصیص: كسی شے كے ساتھ كسی حكم كو خاص كرنا مقصود هو، جیسے: ﴿إِیَّاكَ نَعْبُدُ وَإِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُ٭﴾۳ [الفاتحة: ۵] ۱اب جو یتیم ہےتم اُس پر سختی مت كرنا، اور جو سوال كرنے والا هے اس كو مت جھڑكنا! آیت بالا میں یتیم وسائل کے معاملے میں رحم کرنے پر اُبھارنےاور مذکورہ حکم (منہی عنہ)میں تاکید وپختگی پیدا کرنے کے لیے یتیم وسائل کو مقدم کیا ہے؛ نیز اِس تقدیم كے ضمن میں دونوں آیتوں كے فواصل كی رعایت بھی هوگئی هے كه دونوں میں حرف روِی ’’راء‘‘ هے۔ (علم المعانی) ۲ترجمه آیت اُولیٰ: غربت كی وجه سے اپنے بچوں كو قتل نه كرو! هم’’تمهیں بھی رزق دیں گے‘‘ اور ان كو بھی۔ ترجمه آیت ثانیه: اپنی اولاد كو مفلسی كے خوف سے قتل نه كرو! هم ’’انهیں بھی رزق دیں گے‘‘ اور تمهیں بھی۔ بعض عرب مفلسی كی وجه سے اولاد كو قتل كر ڈالتے تھے كه خود هی كھانے كو نهیں ، اولاد كو كهاں سے كھلائیں ! اول آیت میں ان فقراء سے خطاب تھا اس وجه سے پهلے انهیں خوشخبری دی گئی كه: هم تمهیں بھی رزق دیں گے اور آنے والی اولاد كو بھی دیں گے۔ اوربعض عرب فی الحال مفلس نه تھے؛ لیكن مفلسی كے ڈر سے اولاد كو قتل كر دیتے تھے، یعنی ان كو عیال كی فكر تھی، ان لوگوں سے خطاب دوسری آیت میں تھا؛ لهٰذا اوّلا عیال كے رزق كا وعده فرمایا پھر ان كے رزق كا۔ (علم المعانی) ۳هم تیری هی بندگی كرتے هیں اور تجھ ہی سے مدد چاهتے هیں ۔ یعنی: هم عبادت كو تیرے لیے مخصوص كرتے هیں ، تیرے علاوه كی عبادت نه كریں گے! اور تیرے لیے استعانت كو مخصوص كرتے هیں ، تیرے علاوه سے استعانت نه