اجرائے بلاغت قرآنیہ مع بدیع القرآن |
ہ علم وک |
|
۱۰ تقویة الحكم بتكرار الإسناد مع الاختصاص: تكرارِ اسناد كے ذریعے حكم كو پخته كرنا، جب كه خبر فعل هو، جیسے: ﴿وَالله أَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَأَحْیَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا﴾۱ [النحل: ۶۵] ۱۱ تاكید الحكم بغیر الاختصاص: تكرار اسناد كے ذریعے محض حكم میں تاكید كا پیدا كرنا مقصود هو، نه كه اختصاص، جیسے: ﴿وَالَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللهِ لَایَخْلُقُوْنَ شَیْئًا وَّ’’هُمْ‘‘ یُخْلَقُوْنَ٭﴾۲ [النحل: ۲۰] ملحوظه: جب كبھی تقدیم سے اختصاص كا فائده حاصل ہوگا تووہاں تاكید وتقویة الحكم كا فائده بھی ضرور حاصل هوگا؛ لیكن جهاں تاكید اور تقویة الحكم كا فائده حاصل هو رہا ہووهاں اختصاص كا فائده حاصل هونا ضروری نهیں ۔ ۱۲ استلذاذ: لذت حاصل كرنے كے لیے مسندالیه كو مقدم كرنا جب كه مسندالیه قابلِ لذت هو جیسے: ﴿وَ’’اللهُ‘‘ أَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَأَحْیَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا... وَ’’اللهُ‘‘ خَلَقَكُمْ ثُمَّ یَتَوَفّٰكُمْ... وَ’’اللهُ‘‘ فَضَّلَ بَعْضَكُمْ عَلٰی بَعْضٍ فِي الرِّزْقِ... وَ’’اللهُ‘‘ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ أَنْفُسِكُمْ أَزْوَاجًا...﴾۳ [النحل] ۱ترجمه: اور الله هی نے آسمان سے پانی برسایا اور زمین كے مرده هوجانے كے بعد اس میں جان ڈال دی۔ ملحوظه: مبتدا یا معنیٔ مبتدا كے بعد خبر میں فعل كو لایا جائے گا تو وه فعل دو مرتبه مسند هوگا، اوّلاً مبتدا كی طرف مسند هوگا خبر هونے كے اعتبار سے اور ثانیاً ضمیر فاعل كی طرف مسند هوگا عامل هونے كے اعتبار سے؛ دیكھیے! اس مثال میں ﴿أنْزَل﴾ اوّلا ﴿الله﴾ كی طرف مسند هے اور ثانیا ضمیرِ فاعل كی طرف مسند هے۔ (علم المعانی) ۲ترجمه: اور الله تعالیٰ كو چھوڑ كر یه (مشركین) لوگ (حماقت میں ) جن (دیوتاؤں ) كو پكارتے هیں وه كچھ (تنكا بھی) پیدا نهیں كرتے وه تو خود هی مخلوق هیں ۔ اس آیت كے آخری جزو میں خود اُن دیوی دیوتاؤں كا مخلوق هونا واضح كیا هے، اور جو مخلوق هو وه خالق كیسے هو سكتا هے؟ اسی مفهوم كے لیے ﴿لَایَخْلُقُوْنَ شَیْئاً﴾ ذكر كیا گیا هے، گویا ﴿هُمْ﴾كی تقدیم سے تقویة الحكم کا فائده تو حاصل هے؛ لیكن اختصاص (صرف وهی دیوی، دیوتا الله كی مخلوق هوں یه) مراد نهیں ۔ (علم المعانی) ۳اسی طرح ’’لَیْلیٰ وَصَلَتْ وَسَلْمیٰ هَجَرَتْ‘‘، لیلیٰ مل گئی اور سلمیٰ چھوٹ گئی؛ الله ربي، الله میرے رب هے۔