اجرائے بلاغت قرآنیہ مع بدیع القرآن |
ہ علم وک |
|
هو، جیسے: زَیْدٌ المُنْطَلِقُ۱. ۲ افادهٔ قصر: مسند كو مسند الیه پر منحصر هونے كا فائده دینا، جیسے: ﴿فَأَوْجَسَ فِيْ نَفْسِهِ خِیْفَةً مُّوْسیٰ قُلْنَا لَاتَخَفْ! إِنَّكَ أَنْتَ ’’الْأَعْلیٰ‘‘﴾۲ [طٰهٰ: ۶۸]. ۳ افادهٔ لطائف: مسند كے مسند الیه پر منحصر هونے سے بڑھ كر ایسے لطائف ودقائق بیان كرنا جس كا اِدراك ایك بُلند اَسالیب اور عمده تعبیرات سے باخبر آدمی كرلے؛ اور یه فائده خبر كو معرفه بذریعهٔ اسم موصول لانے سے حاصل هوگا، جیسے: ﴿وَهُوَ الَّذِيْ أَنْشَأَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَالْأَفْئِدَةَ، قَلِیْلاً مَّا تَشْكُرُوْنَ﴾؛ ﴿وَهُوَ الَّذِيْ یُحْیِيْ وَیُمِیْتُ وَلَهُ اخْتِلَافُ اللَّیْلِ وَالنَّهَارِ، أَفَلَاتَعْقِلُوْنَ﴾۳ [المؤمنون: ۸۰،۷۸] ۴ تعظیمِ مسند الیه: مسند نكره كی اضافت كسی عظمت وشرافت اور رفیع المرتبت ذات كی طرف كركے مسند الیه میں تعظیم پیدا كرنا، جیسے: ﴿مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللهِ﴾ [الفتح: ۲۹]؛ ۱ دیكھیے! جب مخاطب كو انطلاق كا علم هی نه هو تب ’’زیْدٌ مُنْطلِقٌ‘‘ كها جائے گا اور اس وقت یه اشاره هوگاكه: یهاں انطلاق (مسند) كا وقوع معهود نهیں هے؛ لیكن اگر پهلے سے انطلاق معهود ومعلوم هو تو اس وقت ’’زید المنطلق‘‘ كها جائے گا یعنی: چلنے والا زید هی هے۔ ۲موسیٰ علیه السلام كو ساحروں كی نظربندی سے یه خیال هونے لگا كه: گویا رَسّیاں اور لاٹھیاں سانپوں كی طرح دوڑ رهی هیں ؛ اس پر الله پاك نے فرمایا: آپ دل سے ڈر كو نكال دیجیے! آپ هی غالب اور سربلند رهوگے، نه كه ساحرین! دیكھیے! یهاں (الاعلیٰ) مسند كی تعریف سے مسند الیه پر حصر وقصر كا فائده حاصل هوا۔ (علم المعانی، فوائد) ۳ان آیات میں خبر كو بذریعهٔ اسمِ موصول ذكر كرتے هوئے صله میں مشهور چیزوں كو ذكر فرمایا هے،اور ﴿قَلِیْلاً مَّا تَشْكُرُوْنَ﴾، ﴿أَفَلاَ تَعْقِلُوْنَ﴾ لاكر مخلوق كو صله میں ذكر كرده امور میں مشغول هونے اور تدبر كرنے پر اُبھارا هے، یعنی: الله نے تمھارے كان، آنكھیں اور دل بنائے هیں ؛ پس كانوں سے اس كی آیات تنزیلیه كو سنو! اور آنكھوں سے آیات تكوینیه كو دیكھو! اور دلوں سے دونوں كو سمجھنے كی كوشش كرو۔ ان نعمتوں كا شكریه تو یه تھا كه: الله كی دی هوئی قوتوں كو كام میں لاتے؛ لیكن ایسا نه هوا! اكثر آدمیوں نے اكثر اوقات میں ان قوتوں كو بے جا خرچ كیا۔ آیتِ ثانیه میں بتلایا كه: زنده سے مرده اور مرده سے زنده، یا اندھیرے سے اُجالا اور اُجالا سے اندھیرا كردینا جس كے قبضه وقدرت میں هے، اس كی قدرتِ عظیمه كے سامنے كیا مشكل هے كه تم كو دو باره زنده كردے۔