بسم اللہ الرحمن الرحیم
احوالِ واقعی
الحمد للہ رب العالمین والصلوۃ والسلام علی سید الانبیاء والمرسلین اما بعد:
قرآن مجید اللہ رب العالمین کی جانب سے ، سرکار دو عالم رحمۃللعالمین محمد رّسول اللہﷺپر نازل ہونے والی وہ بابرکت کتاب ہے جو کلام اللہ ہونے کی حیثیت سے انتہائی باعظمت اور قابل صد قدر ومنزلت اور متلاشیانِ حق کے لیےسراسر راہِ بصیرت و ہدایت ہے، اعجازِ کلام کے اعتبار سے منتہائےفصاحت و بلاغت اور علوم و فنون کےلحاظ سے مرکزِجامعیت ہے قبو لیت کی استعدادرکھنے والوں اور سادہ لوح لوگوں کےلیےتلقین و نصیحت اور پیامِ بشارت ہےاور غرور وپندار کی ظلمتوں میں بھٹکنے والوں کے لیےاس میں صاف صاف اعلانِ رسوائی وفضیحت ہے، امراضِ روحانی وجسمانی کے لیےباعث شفاء ورحمت اور تمام امورِزندگی کے لیے سرچشمئہ حکمت و عدالت ہے اس کی تلاوت کا اہتمام کرنے والوں اور اس سے محبت رکھنے والوں کے لیے دنیوی زندگی میں بھی یہ سببِ نور و برکت اور ابدی زندگی میں نجات کے لیے ذریعۂ شفاعت اور واسطۂ دخولِ جنت ہے اس پر عمل کرنے والوں کے لیے عند اللہ قرب ومقبولیت اور آخرت میں بہترین بدلہ اور ہمیشہ ہمیشہ کی نعمت ہے اس کے بالمقابل رو گردانی کرنے والوں کےلیے یہ موجب ِحسرت و محرومیت ہے۔
اس سر چشمۂ رشد و ہدایت کے پیغام کی تعلیم و تبلیغ اور دعوتِ حق کی اشاعت و ترویج اور اصلاحِ مسلمین کی کوششیں روزِ اوّل سے رہبرانِ دین اور علماء شرعِ متین کی جانب سے مختلف انداز میں ہوتی رہی ہیں اور انشاء اللہ ہوتی رہیں گی زیرِ نظر آیۃ الکرسی کے دروسِ قرآن کا مجموعہ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جو آج سے تقریباً دس برس قبل والدبزرگوارنامور مفتی ممتاز عالمِ دین فقیہ العصر حضرت شاہ محمد نوال الرحمن صاحب مفتاحی دامت برکاتھم نے امریکہ میں دیئے ہیں ،حضرت والا کی