دوسرے اس وجہ سے مسلمانوں پر قتل مسلط ہوتا ہے کہ جو کافر مسلمانوں کو قتل کرکے نقصان پہنچارہے ہیں، یہ مقتول مسلمان قتل ہونے سے پہلے اُن کافروں کا اُس سے زیادہ نقصان پہنچا چکے ہوتے ہیں۔ آپ کہیں گے کہ وہ کیسے؟ جتنے کافر، مشرک، یہودی، عیسائی، بدھ مت، برہمن وغیرہ ہیں وہ سب کے سب نجات نہیں پائیں گے۔ نجات صرف وہی پائے گا جو اسلام لائے گا، جو ایمان لائے گا، یہ راز مسلمان کو معلوم ہے۔ مسلمان اس بات کو جانتا ہے، قرآن پاک میں یہ بات بتادی گئی اور آخری نبی ﷺنے یہ بات سمجھادی ہے کہ صرف وہی آدمی جہنم سے بچے گا جس کے پاس ایمان و اسلام ہوگا اور جو کوئی بے ایمان مرے گا وہ جہنم میں جائے گا۔ یہ مسلمانوں کے پاس امانت ہے۔ اگر یہ امانت مسلمان غیرمسلموں کو نہیں پہنچاتے ہیں تو اُن کا قتل سے بھی زیادہ نقصان کررہے ہیں۔ آپ کہیں گے یہ کافروں کا اپنا نقصان ہے کہ وہ اسلام کو نہیں لے رہے ہیں؟
پوری مخلوق اللہ کا کنبہ ہے
اس کو اس بات سے سمجھئے:
اَلْخَلْقُ عِیَالُ اللہِ۱؎
پوری کی پوری مخلوق اللہ کا کنبہ ہے۔ یہ الفاظ حدیث ہی کے ہیں۔ اللہ تبارک وتعالیٰ اپنی مخلوق سے محبت کرتے ہیں اور حق تعالیٰ شانہ، اپنی مخلوق کے بارے میں یہ چاہتے ہیں کہ سب کے سب کامیاب ہوں مگر انہوں نے سب کی کامیابی کا فیصلہ نہیں کیا ہے جیسے موت و حیات کا فیصلہ غیراختیاری کیا ہے۔ لیکن یہ معاملہ انسانوں کے اختیارہی پر رکھا ہے۔ تم اپنے اختیار سے ہدایت کو قبول کرو تاکہ میں تم کو کامیاب کرکے جنت میں پہنچاؤں۔ اُس کے لیے ایک
-----------------------------------------------------
۱؎: شعب الایمان:۷۴۴۴۔