نظم و انتظام کا بھی سلیقہ ہو ،صلہ رحمی اور ضرورت مندوں کی خدمت و تعاون میں فراخ دل بھی ہو۔
اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مفتی صاحب کے حسنِ تعلم ،حسنِ خدمت ،حسنِ ادب کے نتیجہ میں اپنے اکابر کے فیوض کی برکت سے ان تمام خوبیوں سے سر فراز فرمایا ہے۔
مولانا موصوف کے بیانات و خطابات بہت مبسوط علوم سے معمور اور مخاطبین کے احوال کے اعتبار سے نہایت موزوں اور مفید ہوتے ہیں ۔جو بڑی مقدار میں آڈیو کیسٹس میں اور انٹرنیٹ پر موجود ہیں ، ضرورت تھی کہ ان کو کتابی شکل بھی دیدی جائےتاکہ مستقل طور پر محفوظ بھی رہ سکیں اور افادیت زیادہ سے زیادہ ہو۔
الحمد للہ مولانا کے فرزندان اس طرف متوجہ ہوئےاور موصوف کے دروسِ قرآن ، بیانات و فتاویٰ کو قلم بند کرنے کا کام شروع کیا۔
زیرِ نظر مسوّدہ موضوعاتی درس کے اعتبار سے قرآن کریم کی عظیم ترین آیت، آیۃ الکرسی کا بیان فرمودہ مفصل اور مبسوط مواد ہے،جسے کتابی شکل میں پیش کرنے پر صاحبزادگان کومبارکبادی پیش کرنے کو جی چاہتا ہے، کیا ہی بہتر ہوگا کہ مولانا کے تمام دروس یکے بعد دیگرے شائع ہوتے رہیں ،تاکہ بندگانِ حق خوب فائدہ اٹھا سکیں ۔اللہ تعالیٰ اس کاوش کو قبول فرمائےاور سب کے لئے نافع بنائے ۔