سفر نامہ حرمین شریفین |
ہم نوٹ : |
|
الحمد للہ! امسال مارچ ۲۰۰۰ء کو احقر کی درخواست پر باوجود ضعف و پیرانہ سالی کے حضرت اقدس نے نہایت کرم فرمایا اور تین دن کے لیے دوبارہ بہاولنگر تشریف لائے۔ حضرت اقدس کے ہمراہ تقریباً چالیس احباب بھی تشریف لائے ۔ پورے بہاول نگر میں عید کا سماں تھا اور لوگ جوق در جوق حضرت والا کی زیارت اور صحبت سے فیض یاب ہونے کے لیے آ رہے تھے۔ حضرت والا یہاں کی دینی فضا اور دینی طلب کو دیکھ کربہت مسرور ہوئے۔یہ سب حضرت والا ہی کا فیض ہے۔خانقاہ اشرفیہ اختریہ کی بالائی منزل کی تو سیع کا حضرت والا نے افتتاح فرمایا اور منچن آباد میں جدید مسجد رفیق الاسلام کا بھی افتتاح فرمایا۔اللہ تعالیٰ حضرت اقدس کے صدقہ میں شرف قبولیت عطا فرمائے ۔ آمین ! صَلَّی اللہُ عَلَی النَّبِیِّ الْکَرِیْمِ وَ بِارِکْ وَسَلِّمْ ٭٭٭٭ اشکوں کی بلندی خدا وندا مجھے توفیق دے دے فِدا کردوں میں تجھ پر اپنی جاں کو گنہگاروں کے اشکوں کی بلندی کہاں حاصل ہے اختر کہکشاں کو اختر