خطاب ہوا۔ پریس کانفرنس سرگودھا، خطاب سرگودھا،خطاب گوجرانوالہ تینوں حضرت مولانا سعید الرحمن علوی مرحوم نے مرتب کئے۔ حضرت مولانا عزیزالرحمن خورشید ان دنوں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سرگودھا کے مبلغ تھے۔ آپ نے ان کو ’’مرزائیوں کا سیاسی کردار‘‘ کے نام سے پمفلٹ کی شکل میں شائع کر دیا۔ احتساب قادیانیت کی اس جلد میں اسے بھی قریباً نصف صدی کے بعد شائع کرنے پر اﷲتعالیٰ کا شکرادا کرتا ہوں۔
غرض احتساب قادیانیت کی جلد ہذا (یعنی پچپن(۵۵) جلد) میں ۱۳حضرات کے ۱۵رسائل وکتب محفوظ ہوگئے ہیں جن کی فہرست پر ایک بار پھر نظر ڈالیں۔
۱… حضرت مولانا سید نورالحسن بخاریc کا ۱ رسالہ
۲… حضرت مولانا مرغوب الرحمن دیوبندیc کا ۱ رسالہ
۳… حضرت مولانا ظہور احمد بگویc کا ۱ رسالہ
۴… حضرت مولانا افتخار احمد بگویc کا ۱ رسالہ
۵… حضرت مولانا عبدالکریم مباہلہc کے ۲ رسائل
۶… الحاج میاں قمرالدین اچھرویc کا ۱ رسالہ
۷… ترکی کے نامہ نگار کا ۱ رسالہ
۸… قاری عبدالحئی عابد مرحوم کا ۱ رسالہ
۹… حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانویc کا ۱ رسالہ
۱۰… حضرت مولانا عبدالستار خان نیازیc کا ۱ رسالہ
۱۱… جناب مختار حسن صاحب کا ۱ رسالہ
۱۲… حضرت مولانا فضل حق پشاوریc کا ۱ رسالہ
۱۳… حضرت مولانا سعید الرحمن علویc کے ۲ رسائل
…………………
گویا ۱۳ حضرات کے کل ۱۵ رسائل
احتساب قادیانیت کی جلد(۵۵) میں شامل اشاعت ہیں۔ حق تعالیٰ شرف قبولیت سے سرفراز فرمائیں۔ آمین۰ بحرمۃ خاتم النّبیین!
محتاج دعائ: فقیر اﷲ وسایا!
۸؍ربیع الثانی ۱۴۳۵ھ، بمطابق۹؍فروری ۲۰۱۴ء