M
مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان
غیر سیاسی تبلیغی جماعت ہے۔ اتحاد بین المسلمین اورتردید مرزائیت مجلس کی امتیازی خصوصیت ہے۔ مجلس ہی کی مخلصانہ مساعی اور مسلسل جدوجہد سے مرزاغلام احمد قادیانی (کذاب مدعی نبوت) اور اس کے جملہ پیروکار نہ صرف پاکستان میں غیر مسلم اقلیت قرار دئیے جاچکے ہیں۔ بلکہ پورے عالم اسلام میں کسی جگہ بھی انہیں مسلمان نہیں سمجھا جاتا لیکن ابھی اندرون ملک اور بیرون ملک قادیانیوں کے متعلق بہت سے امور تشنہ تکمیل ہیں۔ مجلس تحفظ ختم نبوت کا قافلہ رأس الاتقیاء مرشد العلماء والصلحائ، السیدی الحاج حضرت مولانا خان محمد صاحب دامت برکاتہم العالیٰ سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کندیاں کی زیر قیادت منزل مقصود کی طرف رواں دواں ہے اور انشاء اﷲ تعالیٰ اہل اسلام کے مکمل تعاون سے ناموس رسالت کے ان قزاقوں کی تمام جلی وخفی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ہے۔ اسلام اور ملت اسلامیہ کے ان غداروں کا تعاقب کرکے کامیابی حاصل کرے گا۔
اس سلسلہ میں مجلس تحفظ ختم نبوت تمام مسلمانوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ختم نبوت کی پاسبانی کا فریضہ انجام دیتے ہوئے مجلس سے مکمل تعاون فرمائیں۔
زیر نظر مقالہ الحاج مولانا فضل حق صاحب خطیب جامع مسجد ہشت نگری پشاور نے علماء کے دوروزہ صوبائی کنونشن پشاور منعقدہ ۶؍جون ۱۹۸۱ء کے اجلاس میں پڑھا۔
اس اجلاس کی صدارت حضرت مولانا عبدالباقی صاحب وزیر مذہبی امور سرحد نے فرمائی اور جناب عبدالہاشم خان وزیرتعلیم سرحد بحیثیت مہمان خصوصی اجلاس میں تشریف فرما تھے۔ مجلس تحفظ ختم نبوت سرحد، وزارت مذہبی امور سرحد کے شکریہ کے ساتھ یہ مقالہ مسلمانوں کے استفادہ کے لئے شائع کررہی ہے۔ دعا ہے کہ اﷲ جل شانہ اس مساعی کو قبول فرما کر ہم سب کو خاتم النّبیینﷺ کی شفاعت نصیب فرمائے۔ آمین یارب العالمین۔
اسلام میں عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت
بسم اﷲ الرحمن الرحیم
’’الحمدﷲ وحدہ والصلوٰۃ والسلام علی من لا نبی بعدہ۔ ومن