غلامان محمدؐ کو محمدؐ کا یہ فرماں ہے
کرو حق کی اطاعت پیروی میری یہ ایماں ہے
صحابہؓ کی چلن سیکھو کہ اس میں نور ایقاں ہے
بچو ہر فتنۂ نو سے کہ اس میں دیں کا نقصان ہے
مسلمانو! بہت فتنے جہاں میں رونما ہوں گے
نبوت کے بھی دعوے کرنے والے اشقیاء ہوں گے
خدا نے مجھ پہ کامل کردیا دین اور نعمت بھی
ہوا اسلام سے راضی ملی مجھ کو بشارت بھی
بنایا مجھ کو تاج الانبیاء ختم الرّسالت
بڑھایا رحمت العالمین سے شان ورفعت بھی
نبوت کے جو میرے بعد جتنے مدعی ہوں گے
وہ سارے مفتری، کذاب، دجال وشقی ہوں گے
رسول اﷲ کا فرماں دنیا میں عیاں دیکھا
اٹھے مرتد زمانے میں نبوت کا کیا دعویٰ
کیا گمراہ لاکھوں کو مچایا شور وشرہرجا
مسلمانوں میں اکثر کرگئے فتنے نئے برپا
نبی بن بن کے مرتد شور شیں دن رات کرتے تھے
وہ ابلیس لعیں کو بھی جہاں میں مات کرتے تھے
مگر کچھ اور ہی فتنہ ہے اک ابلیس ثانی کا
نہیں یہ صرف دشمن ہے مسیح آسمانی کا
ہے خوگر انبیاء کی شان میں بھی بدزبانی کا
زمانے میں ثبوت اچھا دیا گندہ لسانی کا
نہ شرم آئی اسے توہین سے خاتون جنت کی
نہ کیا کیا حضرت حسنینؓ کی اس نے اہانت کی
اور اس کا ہے دعویٰ رحمت العالمین ہوں میں
محمد ہوں میں احمد ہوں میں نور اوّلین ہوں میں
بشارت کی بناء پر پیشوائے مرسلین ہوں میں
شرف رکھتا ہوں میں نبیوں پہ شہ دنیا ودیں ہوں میں
محمد کی غلامی سے نکل کر جو بنے باغی!!!
غلام آقا کا جب ہمسر بنے کیوں کر نہوطاغی
رسول پاکؐ کا ہمسر غلام قادیانی ہے
تعجب ہے مگس کو قصد سیرآسمانی ہے
یہ بے باکی یہ گستاخی تباہی کی نشانی ہے
مسلمانوں کا ان فتنوں سے بچنا کامرانی ہے
یہ تبلیغ واشاعت کے بہانے ہم میں آتے ہیں
یہ رہزن دولت ایمان پہ ڈاکے ڈال جاتے ہیں