ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
حقیقت میں دین کا تاخاصہ یہی ہے کہ اس کے احتیار کرنے سے عقل اور بڑھتی ہے وجہ یہ دین کے اعتبار کرنے سے نور پیدا ہوتا ہے اور اس نور سے عقل کو ضیاء ہوتی ہے اور جس طرح دین سےے عقل بڑھتی ہے وجہ یہ کہ دین کے احتیار کرنے سے نور پیدا ہوتا ہے اور اس نور سے عقل کو ضیاء ہوتی ہے اور جس طرح دین سے عقل بڑھتی ہے اسی طرح عقل سے دین بڑھتا ہے کیونکہ عقل کا فعل یہ ہے کہ ضرر اور نفع کو پہچانے پھر ضرر اور نفع کی دوقسمیں ہیں ایک آخرت کا اور ایک نیا کا ، اور ایک کا طوفانی اور دوسرے کا باقی ہونا ظاہر ہے تو عقل صیحح کا فعل یہ ہوگا کہ آخرت کے ضرر اور نفع کو دنیا کے نفع کے اور ضرر غالب رکھے تو عقل سے دین کا بڑھنا ثابت ہوگیا پھر اس تلازم کے بعد دینداروں کو کم عقل کون کہ سکتا ہے مگر عقل حقیقی میں گفتگو ہے باقی جو آج کل متعارف ہے اس عقل کی نسبت مولانا رومی فرماتے ہیں - آذ مودم عقل اندیش را بعد ازیں دیوانہ سازم خویش را ( میں نے عقل دور اند یش کو آذمایا لیا کے بعد دیوانہ ( حق ) بنا ہوں ) ایک غلطی اور ہوجاتی ہے کہ عقل اور تجربہ کو ایک سمجھتے ہیں اس لئے دینداروں کو کم عقل سمجھتے ہیں حالا نکہ عقلی باتیں اور ہیں تجربہ کی باتیں اور ہیں سوجن چیزوں کا تعلق تجربہ سے ہے اس میں یہ حضرات اکثر ناواقف ہوتے ہیں مثلا گیو کا زمانے میں بویا جاتا ہے اور زمین اس کی کس وقت تیار کی جاتی ہے اس کا عقل سے کیا تعلق - ایک بنئے بے ریل میں مجھ سے پق چھا کہ آج کل آپ کے یہاں گیوں کا کیا بھاؤ ہے میں نے کہا کہ نجھ کو ملعوم نہیں ا س کو بڑا تعجب ہوا وجہ یہ کہ ان کے یہاں تو اس کے سوا اور فکر اور کوئی کام ہی نہیں ان کے یہاں عقل کی ایک بات بھی نہیں شب دروزا کل کی فکر ہے اسی کو فرماتے ہیں - خوردن برائے زیستن وذکر کردن است تو معتقد کہ ذیستن از بہر خودن است ( کھانا اس لئے ہے کہ ذندگی باقی اور اللہ کا ذکر کرتے رہیں مگر تمہارا اور اعتقاد یہ کہ زندگی اسی لئے کہ کھاؤ ) تو واقعات میں تو خود معترضین ہی عقل کی کمی ہے دیکھئے چمار تجربہ رکھتا ہے چمڑے کے متلق اور شناخت کرتا وائے سرائے اگر چمڑا دکھا یا جا ئے اور اس کے متلعق کچھ پوچھئے وہ انکار کرے کہ مجھ کو اس کی حقیقت کو اس کی حقیقت معلوم نہیں تو اس میں عقل کی کیا بات ہے بس ایک چیز کا تجربہ نہیں - ہیاں ایک شخص ہے وہ مدرسہ میں بہشتی زیور پڑھتا تھا حیض کا بیان جو آیا اس سے بعض لوگوں نے مزا حا کہا کہ تجھ کو بھی حیض ہوتا