ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
|
چھوٹی سی لڑکی ہے مگر بہت وزنی ہے جس کو میں اٹھا نہیں سکتا - میں اس فکر میں ہوں کہ اس کو کہیں رکھ دوں - میں نے دیکھا کہ ایک کتیا ہے میں نے اس کا پیٹ چاک کر کے اس میں اس لڑکی کو رکھ کر سی دیا اور گھر چل دیا مگر چونکہ اس کتیا کے پیٹ میں میری لڑکی رلھی ہوئی تھی اس لئے میں اس کو ہار بار مڑکر دیکھتا تھا کہ ساتھ بھی ہے یا نہیں تھوڑی دیر وہ میرے ساتھ رہی پھر غائب ہوگئی جس کا مجھ کو قلق ہے یہ خواب تھا حضرت مولانا نے فرمایا کہ اسوقت تعبیر سمجھ میں نہیں آئی پھر کسی وقت آنا شاید سمجھ میں آجاوے وہ پھر دوسری وقت آیا فرمایا کہ بغیر فکر بیساختہ سمجھ میں آگئی لڑکی کا وزنی ہونا مادہ منویہ کا زور ہے جو ناقابل برداشت تھا اور وہ کتیا بازاری عورت ہے تم نے اس سے منہ کالا کیا اس کو حمل قرار پاگیا جس سے لڑکی پیدا ہوئی اس عورت نے چند روز تمہارا ساتھ دیا مگر اب تم سے بیزار ہے یہ واقعہ تھا جس کو سن کر وہ شخص سرنگوں ہوگیا اور مجھ کو گو اس فن سے مناسبت نہیں مگر اتفاقا کبھی زہن پہنچ بھی جاتا ہے چنانچہ میرے ایک دوست نے مجھ سے بیان کیا کہ موضع سو جہڑو جو مظفر نگر کے قریب ایک موضع ہے وہاں پر ایک پترول رہتے تھے انھوں نے ایک خواب دیکھا کہ نعوز باللہ میں ایک زوجہ مطہر ہ سے ہمبستر ہوا صبح کو بوجہ دیندار اور نیک ہونے کے ان پر وحشت تھی اور یہ سمجھے مہ میں مردود ہوگیا ان میرے دوست نے جہنون نے مجھ سے اس کو روایت کیا مشورہ دیا کہ خواب تھانہ بھون لکھ دو انہوں نے لکھا میں نے یہ لکھا کہ اول تو خواب حجت شرعیہ نہیں اس لئے اسکی تعبیر کے لئے پریشانی ضرورت نہیں دوسرے تعبیر بھی سمجھ میں نہیں آتی یہ لکھ کر پھر اس کے بعد میں نے یہ لکھا کہ میں یہ لکھ ہی رہا تھا کہ تعبیر سمجھ میں آگئی اور وہ یہ ہے کہ معلوم ہوتا ہے آپ کسی مسئلہ میں شیعی مسئلہ کے معتقد ہیں اور وہ مسئلہ اسنتجے کے متلعق ہے یہ خواب اس کا اثر ہے اس تعبیر کے پہنچنے پر انھوں نے لکھا کہ یہ باکل صیحح تعبیر ہے میں یہ سمجھتا تھا کہ شیعوں کے قول کے موافق ڈھیلے سے استنجا پاک کرنے کی کوئی ضرورت نہیں اور اسی پر عامل بھی تھا اور جس عضو سے بے ادبی کا عمل دیکھا استنجا کا تعلق بھی اسی عضو سے تھا اس روز سے وہ تائب ہوگئے تو یہ حقیقت میری سمجھ میں آجانا اتفاقی امر تھا غرض خواب مین جو اوقعہ نظر آتا ہے یہاں اس کے اور معنی ہوتے ہیں اور عالم رویا میں دوسرے معنی دویہ ایک مستقل فن ہے - اسی سلسلہ میں