ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
|
بہتان باندھے گئے آخر جب ان میں سے بعض کے ساتھ رہ کر اور اس کے جزبات دیکھے تو معلوم ہوا کہ واقعی یہ اسلام اور مسلمانوں کا سخت دشمن ہے مگر اس وقت جبکہ ہزاروں مسلمانوں کی جان وایمان تباہ اور برباد کراچکے تب اس کا ساتھ چھوڑا اور اس پر بھی ابتک بعض بدفہم مسلمون اسکو اسلام اور مسلمانوں کا ہمدرد اور خیر خواہ سمجھ رہے ہیں کیا ٹھکانہ ہو اس غبادت کا میں تو کہا کرتا ہوں کہ وہ چالاک اور مکار ہے عقل سے اس کو واسطہ نہیں عاقل اگر ہوتا تو پہلے آخرت کی فکر کرتا دیکھئے قرآن پاک میں حق تعالیٰ فرماتے ہیں '' ان کیدکن عظیم '' اس میں عورتوں کے مکر کو عظیم فرمایا کہ اور حدیث میں کہ عورتوں ناقص العقل ہیں تو معلوم ہوا کہ مکر اور چیز ہے اور عقل اور چیز ہے ایسے شخص کو بس نہیں چلتا اگر بس ہو اور قوت ہوتو ایسا شخص تو مسلمانوں کے بچہ بچہ کو ذبح کرادے اور جو کچھ اس وقت تک واقعات مسلمانوں کو پیش آئے یہ سب ایسوں ہی کی سازش اور تنظیم کا نتیجہ ہے - اب کوئی نہ سنے اور نہ سمجھے تو اس کا کیا علاج افسوس تو مسلمونوں کی حالت پر ہے ان کو اپنے دوست اور دشمن کی پہچان نہیں - بدنیت بددین بداخلاق لوگو کے اتباع میں فلاح ڈھڈنتے ہو - اے مسلمانو! یاد رکھو تمہاری فلاح اور بہبودی صرف حق تعالیٰ کے اتباع اور جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی میں ہے کیوں دربدر گدا گری کرتے پھرتے ہو تمہارے گھر میں خود خزانہ مدفون ہے تم کو خبر نہیں تمہاری مثلا اس بچے کی سی ہے کہ جس کے نام سے بنک میں ایک لاکھ روپیہ جمع ہے مگر اس کو معلوم نہیں - تمارے پاس ایک اتنی بڑی دولت ہے کہ تمام عالم کے غیر مسلم اگرچہ وہ ہفت اقلیم کی سلطنت اور خزائن کے بھی مالک ہوں مگر اس دولت کی گرد نہیں پہنچ سکتے جس سے تم کو خدا وند جل جلالہ ، نے نواز ہے وہ دولت دولت ایمان ہے اس کی قدر کرو اس کی قوت کے جو ذرائع اور نسخے ہیں ان کو اختیار اور استعمال کرو وہ اعمال صالحہ ہیں پھر دیکھو چند روز میں کیا سے ہوتا ہے اور اعتقاد سے نہ سہی بطور امتحان ہی کر کے دیکھ لو اسی کو فرماتے ہیں - سالہا تو سنگ بودی دل خراش ازمون رایک زمانے خاک باش پھر خال ہوجانے کے بعد تو یہ حالت ہوگئی دربہارں کے شود سر سبز سنگ خاک شونا گل بروید رنگ رنگ