ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
|
میں تنہا ہوتا تو میں بھی حضرت مولانا کے ساتھ ہولتا مگر چونکہ میری وجہ سے اور مخلوق خدا کے پھنس جانے کا ندیشہ ہے اور میں اس وقت تک اس کے انجام کو سمجھا نہیں نہ مجھ کو شرع صدر ہوا کہ یہ تحریک مسلمانوں کے مفید ہے اس لئے میں معزور ہوں ورنہ میں بھی مولانا ہی کاتباع کرلیتا اب مجھ کے لئے مفید ہے اس لئے میں معوزر ہوں ورنہ میں بھی مولانا ہی کا اتباع کرلیتا اب مجھ کو یہ خوف ہے کہ اگر بدون سوچے سمجھے اور شرح صدر ہونے میں شرکت کرلوں اور قیامت کے روز حق تعالیٰ سوال فرمائیں کہ جس مسئلہ کو تم سمجھا نہیں تھا اس میں شرکت کر کے ہماری مخلوق کو کیسے پھنسا دیا تو میرے پاس اس کا کوئی جواب نہ ہوگا بعض لوگوں نے تحریک خلافت ہی کے زمانے میں مجھ سے کہا کہ تم پر ایک اعتراض یہ بھی ہے کہ ان کیوجہ سے لاکھوں کام کے لوگ بیھٹے ہوئے ہیں ورنہ ہم کامیاب ہوجاتے میں کہا کہ وہ لوگ غلط سمجھے میری وجہ سے لاکھوں نہیں بیٹھے میں ہی لوگوں کی وجہ سے بیٹھا ہوں میں مقاصد شرعیہ کے بحمداللہ خلاف نہ تھا مجھ کو اختلاف طریق کار سے تھا - جو احکام شرعیہ کے خلاف اختیار کیا گیا تھا اور مزاق عام یہی ہورہا ہے جو کام کررہے ہیں اسی طرح کررہے ہیں جو بیٹھے ہیں وہ بھی اگر کرتے اسی طرح کرتے یہ وجہ ہے میرے تقاعد کی نہ یہ کہ مقصود صیحح سے خدا نہ کرے مجھ کو اختلاف ہے اگر یہ بات ہوتی توان کوکیوں اجازت دیتا فلاں مولوی صاحب سے پوچھ لو کہ میں نے ان کو شرکت کی اور مولانا کے اتباع کی اجازت دی یانہیں سو ان کو کیوں اجازت دیتا باقی اس پر بھی اگر کسی کو بعض حسد ہی ہو اور خواہ مخواہ بہتان لگائے تو اس کا میرے پاس کیا علاج مگر ایسی دھمکیوں میں آکر میں انشاء اللہ تعالیٰ مقاصد شرعیہ اور اصول شرعیہ کو نہیں چھوڑ سکتا اگر تمام عالم بھی ایک طرف ہوجائے تو بضفل ایزدی احکام شرعیہ اور اصول شرعیہ کے خلاف قدم نہیں اٹھا سکتا اس لئے اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ احسان ہے کہ شریعت ایک درجہ میری فطرت اور طبیعت بن گئی ہے میں اس کے خلاف پر عادۃ قادری ہی نہیں اگر دوسرے خاص جزبات سے مجبور ہیں تو میں اس جزبہ سے مجبور ہوں - اب اس پر اگر کوئی خوش رہے تع فبہا اور ناخوش رہے تب فبہا - مان لو کہ میں نکما ہوں بے کار ہوں نہ ملک کے کام آیا نہ قوم کے کام آیا تو مجھ کو چھوڑ دو اور میں اس موقع پر یہ شعر پڑھا کرتا ہوں جو اس حالت میں بالکل چسپاں ہے - تمہیں غیروں سے کب فرصت ہم غم سے کب خالی