ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
|
صورت منقول نہیں عرض کیا کہ تو کیا ان تدابیر ان تدابیر کو مسکوت عنہ کہا جائے گا فرمایا کہ مسکوت عنہ وہ ہوگا جس چیز کی ضرورت خیر القرون میں واقع نہ ہوئی ہو بلکہ خیر القوون کے بعد اس کی حاجت پیش آتی ہو وہ مسکوت عنہ ہوگی اس بعد کے علماء کو اجتہاد کی گنجائش ہوگی باقی جس چیز کی خیرالقرون میں ضرورت پیش آئی ہو اور باوجود ضرورت پیش آنے کے یہ تدابیر خاص اختیار نہ کی گیئں اس کو سکوت عنہ نہ کہیں گے منی عنہ کہیں گے اس میں ہم لوگوں کو اجتہاد کی گنجائش نہیں اب قاعدہ کے بعد سمجھو کہ خیر القرون میں زیادہ وقت اسی قسم کا گزرا اور بہت زیادہ ضرورتیں مخالفین کے پیش مقابلہ کی پیش آئیں مگر باوجود ضرورت کے اور ضرورت بھی سخت ضرورت پھر بھی ان تدابیر کو احتیار نہیں کیا گیا تو یہ تدابیر منہی عنہ ہوں گی نہ کہ مسکوت عنہ جس کا حاصل یہ ہے کہ دوامی کے پیش آنے پر وہ حضرت یہ تدابیر اختیار کرسکتے تھے مگر ہھر بھی اختیار نہیں کیں تو ان تدابیر کو شریعت کے خلاف کہا جائے گا پہلی مشروع تدبیر کی شرط یہ ہے کہ مسلمانوں کا ایک امام ہو سردار ہو امیر ہو بدون اس کے تنظیم اور حفاظت حدود کی کوئی صورت نہیں چنانچہ اس وقت سب میں بڑی وجہ ناکامی کی یہی ہوئی کہ مسلمانوں کے سر پر کوئی بڑا نہیں نہ مسلمانوں کی قوت کسی مرکز پر جمع ہے اور نہ ہوسکتی ہے جب تک کہ بالاتفاق ایک کو بڑا نہ بنالیں اگر امام ہوتو سب کام ٹھیک ہوسکتے ہیں اس کے حکم سے میدان میں جائیں اگر جان بھی جاتی رہے تو کوئی حرج نہیں اور یہ کیا کہ بیٹھے بیٹھے جاکر قتل ہوجائیں یہ کوئی انسانیت ہے اصل بات وہی ہے جو اوپر کور ہوئی کہ خیر القرون میں دوہی صورتیں تھی کہ وقت کے وقت مقابلہ اور عدم قوت کے وقت صبر اس کے سوا سب من گھڑت تدابیر ہیں اس لئے ان میں خیر وبرکت نہیں ہوسکتی اور جب خیر وبرکت نہ ہو اور مسلمان ظاہرا کامیاب بھی ہوجائیں تو اس کامیابی پر کیا خوشی جو اللہ اور رسول کی مرضی کے خلاف تدابیر اختیار کر کے کامیابی حاصل کی جائے اور حسی کامیابی کو جانا کوئی کمال کی بات نہیں ا سلئے کہ ایسی کامیابی کافروں کو بھی ہوجاتی ہے اور مسلمانوں کی آصل کامیابی تو وہ ہے چاہے غلامی ہو مگر خداراضی ہو اور اگر حکومت ہوئی اور ان کی مرضی کے خلاف ہوئی وہ راضی نہ ہوئے تو فرعون کی حکومت اور تمہاری حکومت مین کیا فرق ہوا بس ان کے راضی کرنے کی فکر کرو ان سے صیحح معنوں میں تعلق کو جوڑو اسلام اور اور احکام اسلام