قدر تعاون شامل رہا ،اللہ تبارک و تعالیٰ سب کو بہترین بدلہ عطا فرمائے، الحمد اللہ آج اس کام کو انجام دیتے ہوئے جو خوشی اور مسرت ہے اُسے الفاظ میں ادا نہیں کیا جاسکتا اور باری تعالیٰ کا اس پر جس قدر شکر ادا کیا جائے کم ہے،اخیر میں میں محترم جناب عارف اقبال صاحب کا مشکور ہوں کہ جن کا حضرت کے خطبات کو ریکارڈنگ کے ذریعہ جمع کرنے اور اس کو کتابی شکل دینے میں کافی تعاون رہااورجناب سید صاحب اورمحترم جناب سید نذیر احمد صاحب کا بے حد ممنون ہوں کہ اُنہوں نے کمپوزنگ کے تمام مراحل بحسن و خوبی انجام دیئے ہیں۔ دعاء ہے کہ اللہ تبارک و تعالی حضرت والا کےمقاصد حسنہ میں کامیابی عطا فرمائے اور حضرت کا سایہ سلامتی کے ساتھ ہم پر تادیر قائم رکھے اور ان دروس کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت سے نواز کر خلق کے لیے اس کتاب کو نافع اور ہمارے لیے ذریعۂ نجات بنائے ۔آمین
محمد رضاء الرحمن عابد
ابن
حضرت مولانا شاہ مفتی محمد نوال الرحمن صاحب دامت برکاتہم