پھر یہ بھی دیکھا کہ مرزاقادیانی کا خدا کسی کی بیوی کے رحم پر مہر لگائے تو یہ مہر توڑ کر نو دس ماہ کا بچہ بھی باہر نہ آسکے اور نہ اولاد کا سلسلہ چل سکے۔ مگر جب محمد رسول اﷲ کا خدا نبوت پر مہر لگادے تو پچاس ساٹھ سالہ بوڑھا نبی یہ مہر توڑ کر کسی نہ کسی طرح باہر آجائے اور نبوت کا سلسلہ برابر جارہ رہے۔
لطیفہ: مناظرہ بھدرواہ میں جب مناظر اسلام حضرت مولانا لال حسین اخترؒ مبلغ مرکز تنظیم نے بوقت مناظرہ یہ الہام ربانی اور اس کی یہ مندرجہ بالا نبوی تفسیر پیش کی تو قادیانی مناظر مولوی عبدالغفور صاحب فرمانے لگے: ’’یہ کیا گندی باتیں ہیں۔‘‘ اس پر برادر محترم مولانا اخترؒ نے برجستہ فرمایا کہ جناب! گندی باتیں کہاں؟ یہ تو الہامات ربانیہ اور ارشادات نبویہ ہیں۔
۹…حضرت مولانا ثناء اﷲ صاحب عورتوں کی عار ہیں
الف… ’’مولوی ثناء اﷲ صاحب پر لعنت لعنت دس بار لعنت… ایک بھیڑیے۔‘‘
(اعجاز احمدی ص۳۸،۳۹، خزائن ج۱۹ ص۱۴۹،۱۵۱)
ب… ’’اے عورتوں کی عار ثناء اﷲ… اے جنگلوں کے غول تجھ پر ویل۔‘‘
(اعجاز احمدی ص۸۱،۸۳، خزائن ج۱۹ ص۱۹۳،۱۹۶)
یہ عقیدہ نہ کھلا کہ مرزاقادیانی نے کس شکایت کی بناء پر مولانا کو عورتوں کی عار فرمایا۔ حالانکہ مولانا ؒ تو مرزاقادیانی کی دعوت پر فوراً قادیان پہنچ گئے تھے اور الٹا مرزاقادیانی ہی گھر میں چھپ کر بیٹھ رہے تھے اور مقابلہ ومناظرہ سے صاف فرار اختیار کر گئے تھے۔
پھر یہ نبوی کرم فرمائی صرف مسلمانوں تک محدود نہیں۔ اس بارش الطاف وعنایات سے غیرمسلمین کو بھی حصہ وافر ملا ہے۔ صرف نمونہ بطور قطرے ازبحر ذخار ملاحظہ ہو۔
۱۰…لعنت، لعنت، لعنت، لعنت
(نورالحق ص۱۱۸، خزائن ج۸ ص۱۵۸) پر عیسائیوں کو لعنت، لعنت، لعنت، لعنت حتیٰ کہ پوری ہزار لعنتیں لکھ کر قادیانی نبوی تہذیب وشرافت کو عریاں کیا ہے۔
۱۱…دس سے کروا چکی زنا لیکن
آریوں کے متعلق صرف نیوگ پر ایک طویل نظم کے چند اشعار آبدار ملاحظہ ہوں۔
چپکے چپکے حرام کروانا
آریوں کا اصول بھاری ہے
نام اولاد کے حصول کا ہے
ساری شہوت کی بیقراری ہے