وتحسین ہیں کہ وہ اس نایاب تقریر کی اشاعت کا بیڑا اٹھا کر سعادت دارین حاصل کررہے ہیں۔
دفتر ماہنامہ ’’تذکرہ‘‘ لاہور، خاکپائے شہیدان ختم نبوت
(حکیم )آزاد شیرازی
نحمدہ ونستعینہ ونستغفرہ ونومن بہ…الخ
M
الذین قالو الا خوانہم وقعدو الو اطاعونا ما قتلوا۔ قل فادرء وا عن انفسکم الموت ان کنتم صدقین۔ ولا تحسبن الذین قتلوا فی سبیل اﷲ امواتا۔ بل احیاء عند ربہم یرزقون۔ فرحین بما اتہم اﷲ من فضلہ ویستبشرون باللذین لم یلحقوابہم من خلفہم الّاخوف علیہم ولاہم یحزنون۔ یستبشرون بنعمۃ من اﷲ وفضل وان اﷲ لایضیع اجرا لمؤمنین۔ الذین استجابو اﷲ والرسول من بعدما اصابہم القرح۔ للذین احسنوا منہم واتقوا اجر عظیم۔ الذین قال لہم الناس ان الناس قد جمعوالکم فاخشوہم فزادہم ایمانا وقالوا حسبنا اﷲ ونعم الوکیل۔ فانقلبوا بنعمۃ من اﷲ وفضل لم یمسسہم سوء واتبعوا رضوان اﷲ۔ واﷲ ذوفضل عظیم۔
(ال عمران:۱۶۸تا۱۷۳)
یہ کانفرنس اس لئے منعقد ہورہی ہے کہ آج سے چار سال قبل کی تحریک تحفظ ختم نبوت کے شہداء کی یادگار منائی جائے۔ چونکہ یہ ایک کانفرنس ہے۔ محض ایک جلسہ نہیں۔ اس لئے میں خلاف معمول اپنی معروضات تقریر کے بجائے تحریر کی شکل میں پیش کررہا ہوں تاکہ جو شرکاء کار یہاں موجود نہیں۔ وہ بھی بیرون جات میں ان مسائل پر غور کرسکیں اور جو احباب یہاں موجود ہیں وہ اس نشست سے اٹھ کر جب واپس جائیں تو زیادہ غور سے ان معروضات کی نسبت سوچ سکیں۔ تحریر کی شکل میں یہ معروضات پیش کرنے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ تحریک ختم نبوت کے جو مخالفین تحریک کے مؤقف کو توڑ مروڑ کر بیان کرنے کے عادی ہوچکے ہیں۔ اور یوں اس کے متعلق غلط فہمیاں پھیلاتے ہیں۔ وہ آسانی سے ایسا نہ کرسکیں۔
یادگار منانے کا مقصد
یادگار منانے سے مفہوم یہ ہے کہ جس واقعہ یا جس شخصیت یا جس پیغام کی ہم یاد منانا