محترم سید عبداﷲ شاہ صاحب ایڈیٹر الفلاح پشاور
’’ماشاء اﷲ تنظیم جو کام سرانجام دے رہا ہے اس کی مثال دور حاضرہ میں مشکل ہے۔ پرچہ آتے ہی ہاتھوں ہاتھ مطالعہ کے لئے مانگا جاتا ہے اور میں تو مکررسہ کرر پڑھتا ہوں۔ اﷲتعالیٰ آپ کو جزائے خیر دیوے اور اس جدوجہد میں کامیاب کرے۔ ’’مرزاغلام احمد نمبر‘‘ آپ کی تاریخی یادگار رہے گی۔ بڑی محنت اور جانفشانی سے یہ عرق ریزی کی گئی ہے۔ ’’مرزاغلام احمد نمبر‘‘ کے براہ نوازش چالیس پرچے بھیج دیں۔ رقم بذریعہ منی آرڈر ارسال کر دوں گا۔‘‘
دوسرا مکتوب: ’’وہ چالیس پرچے فوراً الگ گئے ہیں۔ ۵ پرچے مزید ارسال فرمادیجئے۔‘‘
محترم شیخ فیض الحق صاحب نوری، سید پوری گیٹ راولپنڈی
’’آپ کے اخبار تنظیم اہل سنت کا ’’مرزاغلام احمد نمبر‘‘ میں نے تقریباً بیس آدمیوں کو مطالعہ کرایا۔ تمام افراد نے ایک ایک کاپی منگوانے کی مجھ سے درخواست کی۔ بہت سے اصحاب نے اخبار مذکورہ کو ہمیشہ کے لئے منگوانے کی خواہش ظاہر کی اور آپ کے دفتر کا پتہ بھی نوٹ فرمالیا۔ امید ہے آپ کو خطوط بھی پہنچ چکے ہوں گے۔ اب گذارش ہے کہ مندرجہ ذیل پتہ پر مرزاغلام احمد نمبر کتابی شکل میں چھپا ہوا یا اخباری شکل میں کم ازکم پچاس کاپیاں ارسال فرماویں۔ قیمت انشاء اﷲ ارسال کر دی جائے گی۔میرے دوستوں کی رائے ہے کہ اخبار مذکور کا مطالعہ ہر مسلمان کے لئے آج کل نہایت ضروری ہے۔ تاکہ آپ کے اس کارخیر کی مالی امداد میں حصہ لے کر ہر باطل کے مقابلہ میں تنظیم کے تحت کھڑے ہوکر ثواب دارین حاصل کریں۔‘‘
فقط: والسلام علیکم!
محترم صاحبزادہ رازق نور صاحب ای۔اے، بی۔ٹی (علیگ) ٹل ضلع کوہاٹ
’’تنظیم سے ساری ملت اسلامیہ کا مفاد وابستہ ہے۔ ’’مرزاغلام احمد نمبر‘‘ یہاں بہت پسند ہوا ہے اور خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ نہایت عین موقعہ پر پہنچا۔ کیونکہ انہی دنوں فرزند علی ناظر امور عامہ قادیان بھی لوگوں کو مرتد کرنے کے لئے یہاں آیا ہوا تھا۔ وہ نہایت مایوس ہوکر یہاں سے گیا۔ اگرچہ وہ کھلے طور پر کسی سے نہ مل سکا۔ تاہم اس نے تین مریدوں سے جوباہر سے آکر یہاں بس گئے ہیں اپنے دوستوں کو بلوایا اور اس کا وعظ ان کو سنوایا۔ میں نے بھی دام تزویر سے بچانے کے لئے ان لوگوں سے باتیں کیں۔ نتیجہ یہ ہوا کہ باطل کافور ہوا اور ان کے ایک چیلے نے تو