تحریف منصبی کی چند جھلکیاں
۱… ’’ومریم ابنۃ عمران التی احصنت فرجہا فنفخنا فیہ من روحنا (تحریم)‘‘ ترجمہ اور دوسری مثال اس امت کے افراد کی مریم عمران کی بیٹی ہے جس نے اپنی عصمت کو محفوظ رکھا۔ تب ہم نے اس کے پیٹ میں اپنی قدرت سے روح پھونک دی۔ یعنی عیسیٰ علیہ السلام کی روح۔ اب خود غور کر کے دیکھ لو اور دنیا میں تلاش کر لو کہ قرآن شریف کی اس آیت کا بجز میرے کوئی دنیا میں مصداق نہیں۔ پس یہ پیش گوئی سورۂ تحریم میں خاص میرے لئے ہے۔
(حقیقت الوحی ص۳۳۸، خزائن ج۲۲ ص۳۵۱)
۲… ’’انا اعطیناک الکوثر‘‘ اس کا ترجمہ بھی غلط کیا ہے۔ ’’ہم نے کثرت سے تجھے دیا۔‘‘ (تذکرہ ص۶۵۷ طبع سوم)
۳… ’’یٰسن انک لمن المرسلین‘‘ (حقیقت الوحی ص۱۰۷، خزائن ج۲۲ ص۱۱۰)
۴… ’’وما ارسلناک الارحمۃ للعٰلمین‘‘ (حقیقت الوحی ص۸۲، خزائن ج۲۲ ص۸۵)
۵… ’’قل ان کنتم تحبون اﷲ الآیہ‘‘ (حقیقت الوحی ص۷۹، خزائن ج۲۲ ص۸۲)
۶… ’’قل انما انا بشر مثلکم یوحیٰ الی‘‘ (حقیقت الوحی ص۸۱،۸۲، خزائن ج۲۲ ص۸۵)
۷… ’’انا فتحنا لک فتحاً مبیناً‘‘ (ضمیمہ حقیقت الوحی الاستفتاء ص۸۴، خزائن ج۲۲ ص۷۱۱)
’’اراداﷲ ان یبعثک مقاماً محموداً‘‘ (ایضاً ص۸۶، خزائن ج۲۲ ص۷۱۳)
مندرجہ بالا چھ آیتیں مرزاقادیانی نے اپنے اوپر ملہم ثابت کی ہیں اور جہاں حقیقت الوحی میں الہامات درج کئے ہیں وہیں ان کو بھی درج کیا ہے۔ ایسی نہ معلوم کتنی تحریفات ہیں جن کو مرزاقادیانی نے بڑی دلیری کے ساتھ انجام دیا ہے اور اسی پر بس نہیں کی بلکہ کلمہ اور درود پاک میں بھی دست درازی کی ہے۔
تحریف کلمہ اور درود شریف
اصل کلمہ جس کو مسلمان پڑھتے ہیں اور جس پر ایمان ہے وہ یہ ہے: ’’لا الہ الا اﷲ محمد رسول اﷲ‘‘ {اﷲکے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور حضرت محمدﷺ اﷲ کے رسول ہیں۔} مگر اس کلمہ کی بھی اس نے تحریف کر ڈالی اور محمد کی جگہ احمد رکھ دیا۔ جس کا ترجمہ یہ ہوتا ہے کہ اﷲ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور احمد (مرزاغلام احمد قادیانی) اﷲ کے رسول ہیں۔
(بحوالہ قادیانی نمبر)