وہیں مدفون ہوتا ہے جہاں وفات پاتا ہے۔ پھر مرزاقادیانی کی لاش کو قادیان لے جا کر دفن کیاگیا۔ اس سے بڑی مرزاقادیانی کے کاذب ہونے کی کون سی دلیل چاہئے؟
تیسری پیش گوئی: طاعون اور قادیان
’’خدا قادیان کو طاعون کی تباہی سے محفوظ رکھے گا۔ تا تم سمجھو کہ قادیان اسی لئے محفوظ رکھی گئی کہ وہ خدا کا رسول اور فرستادہ قادیان میں تھا۔‘‘ (دافع البلاء ص۵، خزائن ج۱۸ ص۲۲۵،۲۲۶)
مرزاقادیانی کی زندگی میں طاعون پڑی تو مرزاقادیانی نے یہ پیش گوئی کر دی کہ قادیان میں طاعون ہرگز نہ ہوگی۔ پس مرزاقادیانی کی پیش گوئی کرنے کی دیر تھی کہ قادیان کو بھی طاعون نے آدبوچا اور مرزاقادیانی کی یہ پیش گوئی بھی صاف جھوٹی نکلی۔ مرزاقادیانی خود لکھتے ہیں کہ: ’’پھر طاعون کے دنوں میں جب طاعون زور پر تھا میرا لڑکا شریف بیمار ہوگیا۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۸۴، خزائن ج۲۲ ص۸۷ حاشیہ)
دوسری جگہ چیخ کر لکھتے ہیں کہ: ’’میں دعا کرتا ہوں کہ خدا ہماری جماعت سے اس طاعون کو اٹھالے۔‘‘ (بدر مورخہ ۴؍مئی ۱۹۰۵ئ)
چوتھی پیش گوئی: پیرمنظور کا لڑکا
’’پیر محمد منظور کے ہاںلڑکا پیدا ہوگا۔ پہلے یہ وحی الٰہی ہوئی تھی کہ وہ زلزلہ جو نمونہ قیامت ہوگا بہت جلد ہونے والا ہے اور اس کے لئے نشان دیا گیا تھا کہ پیر محمد منظور لدھیانوی کی بیوی محمدی بیگم کو لڑکا پیدا ہوگا۔ اس زلزلے کے ظہور کے لئے ایک نشان ہوگا۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۱۰۰ حاشیہ، خزائن ج۲۲ ص۱۰۳)
یہ پیر محمد منظور اس کا خاص مرید تھا۔ مرزاقادیانی کو معلوم ہوا کہ اس کی بیوی حاملہ ہے۔ پیش گوئی جڑ دی کہ اس کے ہاں لڑکا پیدا ہوگا۔ مگر خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ بجائے لڑکے کے لڑکی پیدا ہوگئی۔ پھر مرزاقادیانی نے یہ کہا کہ اس سے تھوڑا ہی مراد ہے کہ اسی حمل سے لڑکا پیدا ہوگا۔ آئندہ کبھی لڑکا پیدا ہوسکتا ہے۔ مگر ہوا یہ کہ وہ عورت ہی مرگئی اور اس طرح یہ پیش گوئی بھی صاف جھوٹی نکلی۔ نہ اس عورت کا لڑکا پیدا ہوا اور نہ ہی زلزلہ آیا اور یوں مرزاقادیانی ذلیل ورسوا ہوئے۔
پانچویں پیش گوئی: مولانا ثناء اﷲ امرتسریؒ اور قادیان
مولوی ثناء اﷲ صاحب امرتسری کے قادیان آنے کی بابت رسالہ (اعجاز احمدی ص۳۷، خزائن ج۱۹ ص۱۴۸) پر مرزقادیانی دجال نے لکھا ہے کہ: ’’وہ ہرگز قادیان میں نہیں آئیں گے۔‘‘