ج۲ ص۲۰۹، مشکوٰۃ ص۵۵۸، باب مناقب عمرؓ)‘‘ نبی کریم نے فرمایا اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتا۔ (ازالہ اوہام ص۲۳۶ حصہ اوّل، خزائن ج۳ ص۲۱۹)
’’سیکون فی امتی کذابون ثلاثون کلہم یزعم انہ نبی وانا خاتم النّبیین لا نبی بعدی (ترمذی ج۲ ص۴۵، ابوداؤد ج۲ ص۱۲۷)‘‘ میری امت میں تیس جھوٹے مدعی پیدا ہوں گے جو نبوت کا دعویٰ کریں گے۔ حالانکہ میں نبیوں کے ختم کرنے والا ہوں اور میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے۔
کذبات کے متعلق مرزاقادیانی کے فتاوے
۱… ’’وہ کنجر جو ولد الزنا کہلاتے ہیں۔ وہ بھی جھوٹ بولتے ہوئے شرماتے ہیں۔ مگر اس آریہ میں اس قدر بھی شرم نہ رہی۔‘‘ (شحنہ حق ص۴۶، خزائن ج۲ ص۳۸۶)
۲… ’’جھوٹ بولنا مرتد ہونے سے کم نہیں۔‘‘
(اربعین نمبر۳ ص۲۰، خزائن ج۱۷ ص۴۰۷، تحفہ گولڑویہ حاشیہ ص۱۳، خزائن ج۱۷ ص۵۶)
۳… ’’جھوٹ بولنا اور گوہ کھانا ایک برابر ہے۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۲۰۶، خزائن ج۲۲ ص۲۱۵)
۴… ’’جھوٹ بولنا بھی ایک حصہ شرک ہے۔‘‘ (کشتی نوح ص۲۶، خزائن ج۱۹ ص۲۸)
۵… ’’خدا پر جھوٹ بولنے سے کوئی گناہ بدتر نہیں۔‘‘
(تریاق القلوب، حضور گورنمنٹ عالیہ میں ایک عاجزانہ درخواست ص ر، خزائن ج۱۵ ص۴۹۵)
۶… ’’جھوٹ ام الخبائث ہے۔‘‘ (تبلیغ رسالت ج۷ ص۲۸، مجموعہ اشتہارات ج۳ ص۳۱)
۷… ’’ظاہر ہے کہ جب ایک بات میں کوئی جھوٹا ثابت ہو جائے تو پھر دوسری باتوں میں بھی اس پر اعتبار نہیں رہتا۔‘‘ (چشمہ معرفت ص۲۲۲، خزائن ج۲۳ ص۲۳۱)
۸… ’’ایسا آدمی جو ہر روز خدا پر جھوٹ بولتا ہے اور آپ ہی ایک بات تراشتا ہے اور پھر کہتا ہے کہ یہ خدا کی وحی ہے جو مجھ کو ہوئی ہے۔ ایسا بدذات انسان تو کتوں اور سورؤں اور بندروں سے بدتر ہوتا ہے۔‘‘ (ضمیمہ براہین احمدیہ ج۵ ص۱۲۶، خزائن ج۲۱ ص۲۹۲)
۹…
لعنت ہے مفتری پر خدا کی کتاب میں
عزت نہیں ہے ذرہ بھی اس کی جناب میں
(براہین احمدیہ نصرۃ الحق ص۱۱، خزائن ج۲۱ ص۲۱)
نوٹ… یہ ہیں مرزاغلام احمد قادیانی دجال کے فتاوے جن کی رد سے مرزاقادیانی قطعاً بچ نہیں