اس کے بعد ڈاکٹر عبدالحکیم خاں کی پیش گوئی کے مطابق مرزاقادیانی ڈاکٹر صاحب موصوف کے سامنے تین سال کے اندر مر گیا۔ اس کے علاوہ مرزا کی ایک اور پیش گوئی تھی جو قبر تک پوری نہ ہوئی۔ یعنی محمدی بیگم سے نکاح کے بارے میں مرزاقادیانی نے حسب ذیل موقع پر باربار دعوے کئے کہ آخر میرے نکاح محمدی بیگم کے متعلق تمام خویش واقارب کو حکم ہوگیا کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے دیں۔ کیونکہ ان کے ایماء سے محمدی بیگم کا نکاح کسی اور جگہ ہوگیا تھا۔ (ازالہ اوہام ص۳۹۶، خزائن ج۳ ص۳۰۵، ضمیمہ انجام آتھم ص۱۲، خزائن ج۱۱ ص۲۹۷ حاشیہ، اشتہار مورخہ ۱۰؍جولائی ۱۸۸۸ئ، مندرجہ تبلیغ رسالت ج اوّل ص۱۱۵، مجموعہ اشتہارات ج۱ ص۱۵۸،۱۵۹)
محمدی بیگم کو لالچ اور دھمکی دی گئی کہ شادی کرے۔ (آئینہ کمالات اسلام ص۵۷۲، ۵۷۳، خزائن ج۵ ص ایضاً ملخص) …(خط بنام مرزاعلی شیر بیگ، لدھیانہ اقبال گنج مورخہ ۲؍مئی ۱۸۹۱ئ، دوسرا خط از اقبال گنج مورخہ ۱۴؍مئی ۱۸۹۱ئ، تیسر خط مرزا احمد بیگ کے نام مورخہ ۱۷؍جولائی ۱۸۹۲ء بمعہ نقول از رسالہ کلمہ فضل الرحمانی ص۱۲۴تا۱۲۸، مورخہ ۲۸؍ستمبر ۱۸۹۱ئ، مکتوبات احمدیہ ج۹ ص۳ ص۱۴۲، اشتہار انعامی چار ہزار مندرجہ تبلیغ رسالت ج۳ ص۱۶۶ حاشیہ دوم، مجموعہ اشتہارات ج۲ ص۹۵)
(حقیقت الوحی ص۱۹۱، خزائن ج۲۲ ص۱۹۸) مرزاغلام احمد قادیانی نے اپنے بیٹے سلطان احمد کو مرزاغلام احمد قادیانی کی نبوت نہ ماننے اور محمدی بیگم سے نکاح ہونے کی رکاوٹ کرنے کے الزام میں عاق کردیا۔ اس کے بعد محمدی بیگم سے نکاح ہونے کا دعویٰ بدستور قائم رہا۔ بلکہ یہاں تک کہ اس کے شوہر کی موت کی بھی پیش گوئی کر دی گئی۔ ان مختلف دعوؤں اور الہاموں کے ثبوت حسب ذیل ہیں: (انجام آتھم ص۲۲۳، خزائن ج۱۱ ص ایضاً، الہام مورخہ ۲۷؍ستمبر ۱۸۹۱ء مندرجہ تبلیغ رسالت ج۲ ص۸۵، مجموعہ اشتہارات ج۱ ص۳۰۱، اعلان مورخہ ۶؍ستمبر ۱۸۹۴ئ، مندرجہ تبلیغ رسالت ج۳ ص۱۱۵،۱۱۶، مجموعہ اشتہارات ج۲ ص۳۹تا۴۴، انجام آتھم ص۳۱، خزائن ج۱۱ ص۳۱، انعامی چار ہزار اشتہار مورخہ ۲۷؍اکتوبر ۱۸۹۴ئ، تبلیغ رسالت ج۳ ص۱۸۶، مجموعہ اشتہارات ج۲ ص۹۵، ازالہ اوہام ص۳۹۸، خزائن ج۳ ص۳۰۶، ریویو قادیان بابت ۱۹۰۸ء ص۲۷۹) آکر میں مرزاقادیانی کو مایوس ہوکر جب ناکامی ہی ناکامی نظر آتی ہے اور یہ دعویٰ کرتا ہے کہ محمدی بیگم کا نکاح میرے ساتھ آسمان پر چڑھا گیا۔
(تتمہ حقیقت الوحی ص۱۳۲، خزائن ج۲۲ ص۵۶۹)
مرزائے قادیان اور خدائی سیاہی کے داغ
مرزاقادیانی کہتے ہیں کہ ایک مخلص دوست عبداﷲ نام پٹواری کے سامنے نشان الٰہی ظاہر ہوا۔ مجھے کشفی طور پر دکھلایا گیا کہ میں نے بہت سے احکام قضا وقدر اہل دنیا کی نیکی بدی کے