نمبر۷! میں معاذ اﷲ مرزاخود مرشد بیعت لینے والا اور خدا کو مرید بیعت کرنے والا قرار دیتا ہے۔ (اﷲ رے جرأت)
نمبر۸! میں خدا مرزاکا ساتھ دے کر خطا کار بھی بن جاتا ہے۔ (نعوذ باﷲ)
نمبر۹! میں خدا مرزا کی تعریف کرتا ہوا اس کے پاس چل کر آتا ہے۔ (یا للعجب)
نمبر۱۰! میں مرزاقادیانی خدا تعالیٰ کے پانی سے اور مخلوق خشکی سے۔ خود ہی خیال کیجئے اس پانی سے کیا مراد ہے؟ ویسے تو خدا فرماتا ہے کہ ہم نے ہر ایک چیز کو پانی سے بنایا ہے۔
نمبر۱۱! میں خدائے بے مثال کو ایک جانور اونٹ سے تشبیہ دی گئی ہے۔
نمبر۱۲! میں خدا کو ہاتھ پیر عرض وطول رکھنے والا اور بہت تاروں والا تیندوا بنا دیا گیا ہے۔ (کیا یہ الہام رحمانی ہیں یا شیطانی)
نمبر۱۳! میں مرزاقادیانی ہر چیز کے فنا کرنے والا اور پرورش کرنے والا محی وممیت بن جاتا ہے جو خداتعالیٰ کی صفات مختصہ سے ہیں۔
نمبر۱۴! میں تو صریح خالق السمٰوٰت والارض وما فیہا کا دعویٰ ہی نہیں بلکہ عملی طور پر بھی کل کائنات کی تخلیق اپنے ہاتھ سے کر دینے کی لاف زنی کی گئی ہے۔ (کیا مرزائی ایسا آسمان وزمین جو مرزا نے بنائے ہیں کہیں دکھا بھی سکتے ہیں)
نمبر۱۵! میں مرزااپنے لڑکے کو خدا بنا دیتا ہے جو آسمان سے نازل ہوا تو مرزاخدا کا باپ ہوا۔ (معاذ اﷲ)
نمبر۱۶! میں تو مرزاقادیانی نے خدا کو ایک خام نویس طفل مکتب بنادیا ہے۔ جو لکھتے وقت قلم جھاڑ کر اپنے اور بیگانے کپڑے خراب کر دیا کرتا ہے۔ (کیا مرزائیو) مرزاقادیانی کے اس فلسفہ کی داد دو گے؟ غالباً تم لوگوں نے بھی اس کرتے اور اس ٹوپی کے درشن کئے ہوں گے۔
نمبر۱۷! میں خدائے پاک کی مقدس کلام قرآن کریم کو مرزاقادیانی نے اپنے منہ کی باتیں کہہ کر اس کی تنقیص شان کی ہے۔ کیا کوئی ادنیٰ عقل والا انسان بھی ایسے خرافات سن کر پھر مرزاقادیانی کو نہ مسلمان بلکہ ایک عاقل انسان بھی قرار دے سکتا ہے؟ ایسی زٹلیات تو پاگل بھی نہیں ہانکا کرتے۔ مرزائیو! خدارا ہوش کرو۔
مرزاقادیانی کا ادّعائے نبوت
مرزاقادیانی کو دائرہ اسلام سے خارج کرنے کے لئے ان کا ادّعائے نبوت ہی کافی دلیل ہے۔ آنحضرتﷺ کے بڑے بڑے جلیل القدر صحابی تھے۔ کسی نے نبوت کا دعویٰ کرنے کی