گورنمنٹ کی خیر مناؤ
انا الحق کہو اور پھانسی نہ پاؤ
(حرف اقبال ص۱۱۷)
۳… ’’میری رائے میں حکومت کے لئے بہترین طریق کار یہ ہوگا کہ وہ قادیانیوں کو ایک الگ جماعت تسلیم کر لے۔ یہ قادیانیوں کی پالیسی کے عین مطابق ہوگا اور مسلمان ان سے ویسی رواداری سے کام لے گا جیسے باقی مذاہب کے معاملہ میں اختیار کرتا ہے۔‘‘ (حرف اقبال ص۱۱۹،۱۲۰)
نیا انکشاف
’’ماہ صفر اسلامی سال کا چوتھا مہینہ ہے۔‘‘ (تریاق القلوب ص۴۱، خزائن ج۱۵ ص۲۱۸)
(نوٹ: قارئین غور فرماویں کہ یہ مہینہ اسلامی سال کا دوسرا مہینہ ہے۔ مؤلف!)
مرزاغلام احمد کے دعاوی
ہذا من الرحمن یا حزب العدٔا
لا فعل شامی ولا رفقائی
ایں املا از خداتعالیٰ است اے گروہ دشمنان
نہ کار شامی است نہ کار رفیقان من
’’یہ کتابیں خدا نے لکھوائی ہیں نہ کہ کسی شامی یا رفیق کار نے۔‘‘
(انجام آتھم ص۲۷۵، خزائن ج۱۱ ص ایضاً)
’’مگر میں خداتعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں ان الہامات پر اسی طرح ایمان لاتا ہوں جیسا کہ قرآن شریف پر اور خدا کی دوسری کتابوں پر اور جس طرح میں قرآن شریف کو یقینی اور قطعی طور پر خدا کا کلام جانتا ہوں۔ اسی طرح اس کلام کو بھی جو میرے پر نازل ہوتا ہے خدا کا کلام یقین کرتا ہوں۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۲۱۱، خزائن ج۲۲ ص۲۲۰)
’’قرآن شریف خدا کی کتاب اور میرے منہ کی باتیں ہیں۔‘‘
(مجموعہ اشتہارات ج۲ ص۳۵۹)
’’وما ینطق عن الہویٰ ان ہو الا وحی یوحیٰاور نہیں بولتا وہ اپنی خواہش سے لیکن وہ جو وحی کی جاتی ہے۔‘‘ (اربعین نمبر۳ ص۳۶، خزائن ج۱۷ ص۴۲۶)
منم مسیح زمان ومنم کلیم خدا
منم محمد واحمد کہ مجتبیٰ باشد
(تریاق القلوب ص۳، خزائن ج۱۵ ص۱۳۴)
’’خلاصہ یہ کہ میرے کلام میں تناقض نہیں۔ میں تو خداتعالیٰ کی وحی کی پیروی کرنے والا ہوں۔ جب تک مجھے اس سے علم نہ ہوا میں وہی کہتا رہا جو اوائل میں میں نے کہا اور جب مجھ کو اس کی طرف سے علم ہوا تو میں نے اس کے مخالف کہا۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۱۵۰، خزائن ج۲۲ ص۱۵۴)