ایک عجیب فرشتہ
مرزاقادیانی بقول شخصے جیسی روح ویسے فرشتے خود بدولت پنجابی نبی ہیں۔ الہام تو عربی، انگریزی، اردو ہوتے ہیں البتہ فرشتے کبھی پنجابی بھی آجاتے ہیں اور وحی بھی پنجابی ہوتی ہے۔ فرماتے ہیں: ’’۵مارچ ۱۹۰۵ء کو میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک شخص جو فرشتہ معلوم ہوتا تھا میرے پاس آیا اور اس نے بہت سا روپیہ میرے دامن میں ڈال دیا۔ میں نے اس کا نام پوچھا اس نے کہا کوئی نام نہیں۔ میں نے کہا آخر کچھ نام تو ہونا چاہئے۔ اس نے کہا میرا نام ٹیچی ٹیچی ہے۔ پنجابی میں وقت مقررہ کو کہتے ہیں یعنی عین وقت ضرورت پر آنے والا۔ تب میری آنکھ کھل گئی بعد اس کے خداتعالیٰ کی طرف سے کیا ڈاک کے ذریعہ سے اور کیا براہ راست لوگوں کے ہاتھ سے اس قدر مالی فتوحات ہوئیں جن کا خیال وگمان بھی نہ تھاا ور کئی ہزار روپیہ آیا۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۳۳۲، خزائن ج۲۲ ص۳۴۶)
کیا آج تک کسی نے فرشتہ کا یہ انوکھا نام ٹیچی ٹیچی سنا؟ مرزاقادیانی نبی بنیں تو فرشتوں کے ایسے ایسے عجیب وغریب نام بتائیں۔ واہ کیا کہنا! مرزاقادیانی کا یہ الہام نہیں اضغاث احلام ہیں۔ پنجابی میں مثل مشہور ہے۔ بلی کا خواب چھچھڑے! مرزاقادیانی کو روپیوں ہی کے خواب آتے ہیں اور ایسے ایسے فرشتوں کا نزول ہوتا ہے کہ نام سن کر ہی دنگ رہ جائیں۔ تعجب ہے کہ مرزائی صاحبان لکھے پڑھے ہوکر ایسے خرافات دیکھ سن کر بھی ایسے خبطی شخص کو اپنا پیشوا بنائے ہوئے ہیں۔
مرزاقادیانی کو حیض آتا ہے
مرزاقادیانی کا ایک اور عجیب الہام ہے۔ ’’یریدون ان یروا طمثک‘‘ یعنی بابو الٰہی بخش چاہتا ہے کہ تیرا حیض دیکھے یا کسی پلیدی اور ناپاکی پر اطلاع پائے۔ پر خداتعالیٰ تجھے انعامات دکھلائے گا اور تجھ میں حیض نہیں بلکہ وہ بچہ ہوگیا ہے۔ ایسا بچہ جو بمنزلہ اطفال اﷲ ہے۔‘‘ مرزائیو! مرشد کے الہامات کی داد دینا۔ مرزاقادیانی کو حیض آیا پھر وہ بچہ ہوگیا۔ بچہ بھی ایسا جو بمنزلہ اطفال اﷲ ہے۔ (تتمہ حقیقت الوحی ص۱۴۳، خزائن ج۲۲ ص۵۸۱)
(ان ہذا لشرک عظیم)
مرزاقادیانی کی پیش گوئیاں
مرزاقادیانی چونکہ مدعی نبوت تھے۔ اس لئے ضروری تھا کہ پیش گوئیاں بھی کرتے جو