M!
عرض مرتب
الحمدﷲ وکفٰی وسلام علیٰ عبادہ الذین اصطفٰے۰ امابعد!
اﷲ رب العزت کے فضل وکرم سے احتساب قادیانیت کی جلد چوّن (۵۴) پیش خدمت ہے۔ اس میں مندرجہ ذیل حضرات کے رسائل وکتب شامل اشاعت ہیں:
۱… خطبہ صدارت، تحفظ ختم نبوت کانفرنس دہلی:
۲۰؍جون ۱۹۹۸ء کو عیدگاہ ویلکم جعفر دہلی کے عظیم الشان گراؤنڈ میں آل انڈیا تحفظ ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا صدارتی خطبہ امیر الہند حضرت مولانا سید اسعد مدنیؒ (و۶؍فروری ۲۰۰۶ئ) صدر جمعیت علماء ہند نے ارشاد فرمایا۔ اس جلد میں یہ پیش خدمت ہے۔
۲… مناظرۂ دلپسند (۱۳۴۶ھ) ملقب بدولقب تاریخی (لقب اوّل) فتح مسیح فرار مرزائی (۱۳۴۶ھ ) (لقب ثانی) حیات ممدوح جہاں سیدنا عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام ۱۳۴۶ھ:
اس کا تعارف طبع کے اوّل ٹائٹل پر یہ لکھا ہے: ’’حضرت مولانا عبدالواحد خان رامپوری کے ساتھ ایک مرزائی نے حیات وممات عیسیٰ مسیح میں بحث کی اور بڑے دعویٰ کے ساتھ وفات عیسیٰ علیہ السلام کو ثابت کرنا چاہا۔ مگر حق غالب رہا اور مرزائی دلائل مثل تارعنکبوت کے ٹوٹ گئے اور مولانا نے حیات عیسیٰ علیہ السلام کو قرآن وحدیث سے ثابت کردیا۔‘‘ بہار سے یہ رسالہ اوّلاً شائع ہوا۔
۳… خاتم المرسلینﷺ:
مولانا محمد مظہر الدین رمداسیؒ کا مرتب کردہ ہے۔
۴… قادیانیت، جھوٹے دعویٰ نبوت سے قومی اسمبلی کے تاریخی فیصلے تک:
مخدومی شہید اسلام حضرت مولانا مفتی محمد جمیل خان شہیدؒ(شہادت ۹؍اکتوبر۲۰۰۴ئ)